Lahori Namak Khane Ke Fayde

لاہوری نمک کے10 طبی فوائد
لاہوری نمک عام نمک کے مقابلے میں پروسیسنگ کے کم مراحل سے گزرتاہے۔جسکے باعث اسمیں پوٹاشیم،کیلشیم،میگنیشیم اور دیگر غذائی اجزاء برقرار رہتے ہیں۔جو اشیاء کم پروسیسنگ سے گزریں وہ آپکی صحت کے لئے اچھی ہوتی ہیں۔لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ نمک کوئی سابھی ہو اعتدال میں ہی استعمال کریں۔

1۔نقصان دہ اثرات سے پاک
اگر اعتدال پسندی سے استعمال کیاجائے تو لاہوری نمک کے کوئی منفی ضمنی اثرات نہیں ہیں۔یہ پیٹ ،گردے اور دیگر اعضاء کو نقصان نہیں پہنچاتا۔جو پروسیڈ نمک پہنچاسکتاہے۔

2۔بلڈ پریشر
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔یہ جلد میٹابولائزڈ ہوجاتاہے۔اگر آپ بغیر نمک کا کھانا پکا کر علیحدہ سے تھوڑا سا نمک شامل کرکے کھائیں تو زیادہ بہتر نتائج ملتے ہیں۔

3۔شوگر میں توازن
یہ خون میں شوگر کی سطح کو توازن میں رکھتاہے۔اسمیں موجود قدرتی اجزاء ذیابیطس کے کنٹرول میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

4۔ڈیٹوکس
یہ آپکے جسم کو ڈیٹوکسیفائی کرتاہے۔اور پی ایچ کی سطح کو توازن میں رکھ کر ڈیٹاکسیفیکیشن کو فروغ دیتاہے۔

5۔معدنیات
جسمانی ٖضروریات کے مطابق معدنی حیثیت کو برقرار رکھتاہے۔یہ ٹریس اور میکرو معدنیات پر مشتمل ہوتاہے۔جسم میں سوڈیم کی سطح کو توازن میں رکھتاہے۔

6۔عمل انہضام
لاہوری نمک کے استعمال سے نظام ہضم ٹھیک رہتاہے۔کھانا آسانی سے ہضم ہوکر آپکو معدہ کی مختلف بیماریوں سے بچاتاہے۔

7۔ہارمون میں توازن
پروسیڈ نمک کے استعمال سے ہارمون میں عدم توازن پیدا ہوسکتاہے۔لاہوری نمک قدرت سے قریب ہونے کے باعث ہارمون میں توازن برقرار رکھتاہے۔

8۔توانائی کی سطح میں اضافہ
موڈ اور توانائی کی سطح کو بڑھاتاہے۔اگر آپ پانی میں لیموں اور تھوڑا سانمک ملاکر پی لیں تو فوری طور پر آپکی انرجی بحال ہوتی ہے۔

9۔گردے اور جگر کے لئے مفید
قدرتی اور نقصان دہ اجزاء سے پاک ہونے کے باعث گردے اور جگر کے فعل کو بہتر بناتاہے۔گردوں کے نظام کو سپورٹ کرتاہے۔

10۔پٹھو ں کے درد سے نجات
پٹھوں اور پیروں کے درد سے نجات کے لئے لاہوری نمک بہت فائدہ دیتاہے۔پیروں کے درد کے لئے اگر آپ گرم پانی میں نمک حل کرکے اسمیں پاؤں ڈبوکر رکھیں تو درد ختم ہوجاتاہے۔

Lahori namak is the purest form of salt which is devoid of environmental pollutants and chemical components. It contains 84 out of the 92 trace elements required by the body including calcium, iron, zinc, potassium, magnesium, copper and so on. Thus, it is available in drug stores and pharmacies in the form of powder, pill supplement or even as a liquid extract in health beverages. Lahori namak ke faidey include aid in digestion and is prescribed for laxative and digestive disorders. It improves appetite, removes gas and soothes heartburn. It stabilizes blood pressure by maintaining a balance of high and low blood pressures. It also aids in weight loss by equalizing minerals which inhibit cravings and eliminate fat dead cells.

Lahori Namak Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lahori Namak Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lahori Namak Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8102 Views   |   31 Oct 2019
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Lahori Namak Khane Ke Fayde

Lahori Namak Khane Ke Fayde ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Lahori Namak Khane Ke Fayde سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔