گلوکاری کرنے والے اب اللہ کے دین کی خدمت کرنے لگے ۔۔ یہ مشہور عالم دین کون ہیں جن کی زندگی آج اللہ نے بدل کر رکھ دی؟

اللہ جب جسے چاہے بھلائی کی توفیق عطا فرمائے۔انسان جب خود کو بدلنے کا عہد کرتا ہے تو اللہ بھی اس کا ساتھ دیتا ہے۔ کیونکہ یہ سچ ہے کہ جب آپ اپنی زندگی میں کسی نیک کام کرنے کا ارادہ کرلیتے ہیں تو اللہ کی مدد سے وہ کام اپنے آپ ہوتے چلے جاتے ہیں۔

بدلنے سے مراد یہاں اس چیز کو کہا جا رہا ہے کہ ایک شخص دنیا کی رنگیینیوں میں مصروف ہے مگر اسے سکون نہیں ملتا ہو تو وہ اپنے آپ کو عبادت کی طرف راغب کرنے لگتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔

معروف نعت خواں جنید جمشید (مرحوم) ہمارے سامنے آج بھی ایسی مثال ہیں جو کبھی پاکستان کے مشہور پاپ گلوکار مانے جاتے تھے مگر جب اللہ نے ان کا ہاتھ تھاما تو اپنے آپ کو مکمل طور پر دین میں ڈھال دیا۔

آج ہم ایک اور ایسے شخص کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو کبھی گلوکار ہوا کرتے تھے لیکن بعد میں ان زندگی پوری طرح بدل گئی۔

ہم بات کر رہے ہیں مولانا تاج اکبر کے بارے میں جو کہ وہ خوش قسمت انسان ہیں جن کی زندگی کا تقریباً ابتدائی حصہ گلوکاری اور گانے بجانے میں گزرا مگر اللہ تعالیٰ نے ان کی زندگی ایسی بدل دی کہ حصول علم کےلئے اپنا گھر بار چھوڑ دیا۔

مولانا تاج اکبر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ بے یار ومددگار سوات تشریف لے گئے جہاں انہوں نے اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے کبھی رکشہ چلایا تو کبھی منڈی میں پیاز ٹماٹر بھی فروخت کئے۔ انہیں یہ سب خود کو بدلنے کے لیے کرنا پڑا۔

مگر مولانا صاحب نے ہمت کبھی نہیں ہاری اور ساتھ ہی ساتھ مدرسےمیں دینی تعلیم بھی حاصل کرتے رہے۔ 8 سال علماء کے صحبت میں رہ کران کی دستاربندی ہوئی اور آج ان کا شمار علمائے کرام کی صف میں کیا جاتا ہے۔

Allah Ne Zindagi Badal Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Allah Ne Zindagi Badal Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Allah Ne Zindagi Badal Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2128 Views   |   08 Feb 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گلوکاری کرنے والے اب اللہ کے دین کی خدمت کرنے لگے ۔۔ یہ مشہور عالم دین کون ہیں جن کی زندگی آج اللہ نے بدل کر رکھ دی؟

گلوکاری کرنے والے اب اللہ کے دین کی خدمت کرنے لگے ۔۔ یہ مشہور عالم دین کون ہیں جن کی زندگی آج اللہ نے بدل کر رکھ دی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گلوکاری کرنے والے اب اللہ کے دین کی خدمت کرنے لگے ۔۔ یہ مشہور عالم دین کون ہیں جن کی زندگی آج اللہ نے بدل کر رکھ دی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔