بلی ایک پالتو جانور ہے جس کو اکثر لوگ گھروں میں پالتے ہیں اور اپنے ساتھ انہیں کھلاتے پلاتے، سلاتے اور ان کی ضروریات زندگی کا خیال رکھتے۔ بلی جب دیکھتی ہے کہ اس کا مالک اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے تو اسے بہت لگاؤ ہوجاتا ہے اور کسی بھی صورت میں وہ اپنے مالک کو چھڑنے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔
آج ہم آپ کو دنیا کی ان تین بلیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کی اپنے مالک سے وفاداری نے دنیا کو حیران کردیا۔
١-سربیا کی بلی
سربیا میں موجود ایک بلی نے مالک سے محبت کا ثبوت سب کو دیا۔سربیا سے تعلق رکھنے والے مفتی معمر زرکولک اس وقت مقبول ہوئے جب ان کی وفات کے بعد ان کی پالتو بلی ان کی قبر کے اوپر گھنٹوں بیٹھی رہی۔
مفتی معمر سربیا کے ان اسلامی رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہیں سربیا سمیت سرجن ریجن میں ایک اہم اسلامی رہنما کے طور پر پسند کرتے تھے۔
ان کی پالتو بلی اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جب مالک کی وفات کے بعد قبر ان کی پر پالتو بلی آکر گھنٹوں بیٹھی رہی۔ مفتی معمر کی بلی ان کی میت کے بھی قریب رہنا چاہتی تھی، جبکہ کئی بار ہٹانے کے باوجود بھی بلی قبر کے پاس سے نہیں ہٹ رہی تھی۔ مفتی معمر اس بلی سے بہت پیار کرتے تھے۔
٢- بیلگو روڈ کی بلی
سال 2015 میں روس کے شہر (بیلگو روڈ) میں ایک بلی بہت مشہور ہوگئی تھی۔ وہ روزانہ ایک گٹر کے ڈھکن کے اوپر بیٹھی ہوئی ملتی تھی۔ گزرتے ہوئے راہ گیر اس بلی کو کچھ نہ کچھ کھانے کی چیز دے دیا کرتے۔ یہ بلی سارا دن اسی ڈھکن پر بیٹھ کر گزار دیتی تھی۔
لوگ حیران تھے کہ یہ بلی یہاں بیٹھی رہتی ہے لیکن بعدازاں انہیں اس بلی کی حیرت انگیز کہانی معلوم ہوئی۔ یہ بلی ایک سال قبل ایک فیملی کے ساتھ رہتی تھی۔ وہ فیملی گھر چھوڑ کر چلی گئی لیکن اپنی پالتو بلی کو ساتھ لے کر نہیں گئی۔
وہاں کے مقامی افراد نے دیکھا کہ بلی ایک گاڑی کی پیچھے بھاگ رہی تھی جو اس فیملی کی کار تھی۔ بلی واپس آکر اس گھر کے آگے موجود مین ہول کے ڈھکن کے اوپر بیٹھ گئی۔ بلی کو انتظار تھا کہ گھر والے واپس آجائیں گے۔ سال گزر گیا، مگر وہ بلی ویسے ہی اس جگہ پر بیٹھی رہی۔
٣- جکارتہ کی بلی
جکارتہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے مرنے کے بعد اس کی پالتو بلی نہ صرف روئی بلکہ قبرستان میں اس کی قبر پر ایک سال تک بیٹھی رہی۔ یہ واقعہ انڈونیشیا کے صوبہ وسطی جاوا کا ہے۔
قبرستان جانیوالے ایک شخص نے اسے اپنے ساتھ گھر لے جانے کی بھی کوشش کی اور وہ اپنی کوشش میں کامیاب بھی ہوگیا لیکن بلی اگلے دن واپس قبرستان آگئی اور اپنے مالک کی قبر پر بیٹھ گئی۔
یہ بلی کھانے پینے کیلئے اپنے مالک کے گھر بھی جاتی ہے اور پھر واپس قبر پر آجاتی ہے۔قبرستان میں بھی اسے لوگ خوراک اور پانی دیدیتے ہیں لیکن وہ قبر سے نہیں ہٹتی، وہیں زمین پر لوٹتی رہتی ہے اور رات کو وہیں سوتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like 3 Wafadar Billiyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 3 Wafadar Billiyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.