اب ان کا فیشن نہیں۔۔ چند ایسی چیزیں جن سے گھر بدنما اور پرانا لگتا ہے! فوراً تبدیل کریں اور مہمانوں کے سامنے شرمندگی سے بچیں

اکثر گھر کو بہت زیادہ صاف ستھرا اور سجا کر رکھنے کے باوجود ہم گھر کا ایسا لک حاصل نہیں کرپاتے جیسی ہماری خواہش ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان سات غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی وجہ سے آپ کا گھر پرفیکٹ لک نہیں دے پاتا۔

ڈرائینگ روم میں مناسب روشنی نہ ہونا

کسی زمانے میں مہمان خانہ گھر کے باقی حصے سے الگ رکھا جاتا تھا اور اسے پرسکون بنانے کے لئے کم روشنی اور ٹھنڈا رکھا جاتا تھا۔ لیکن یہ سب چیزیں اب آؤٹ آف فیشن بن گئیں ہیں۔ اب گھر میں ڈرائینگ روم کی روشنی کا خاص انتظام کرنا ضروری ہے تاکہ مہمانوں کو گرم جوشی کا احساس ہو۔ اس کے لئے کوشش کریں کہ کمرے میں قدرتی روشنی آئے تو زیادہ اچھا ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو مین لائٹس کے علاوہ کونوں میں بھی فینسی لائٹس کا انتظام کریں۔ خوشگوار اور دوستانہ ماحول پیدا کرنے کے لئے ڈرائینگ روم کو گھر کے بالکل دوسرے کونے میں بنانے کے بجائے لاؤبج کے ساتھ ہی بنائیں۔

پرانے شیلف

پرانی طرز کے شیلف گھر کی خوبصورتی میں بدنما محسوس ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے اس شیلف پہ آپ کی پسند کی ڈھیروں کتابیں موجود ہوں لیکن ان کے بجائے نئے شیلف میں اپنی کتابیں ترتیب سے رکھیں۔ شیلف کا پینٹ گہرا ہے تو اس پر ہلکا یا ٹرینڈی شوخ رنگ کروا لیں اور کتابوں کے درمیان مختلف ڈیکوریشن پیسز رکھ کر آپ اس پرانی جگہ کو بھی نیا بنا سکتے ہیں۔

مکرامے ہٹا دیں

تقریباً ہر گھر میں ہی دادی نانی کے ہاتھ کے بنے مکرامے وغیرہ موجود ہوتے ہیں لیکن یہ دہائیوں پرانا فیشن اب گھر کی دیواروں کو اچھا تاثر نہیں دیتا۔ ان مکراموں کی جگہ کنے والی خوبصورت بیلیں یا پینٹنگز وغیرہ لگائیں۔

ڈیکوریشن پیسز کی بھرمار

اپنے گھر میں ڈیکوریشن پیسز بھر کے اسے عجائب خانہ نہ بنائیں بلکہ کوشش کریں کہ جتنا ہوسکے ضروری لوازمات رکھیں اور ایک دو بامقصد ڈیکوریشن پیسز کے علاوہ کچھ ان ڈور پلانٹس رکھیں تاکہ گھر کے اندر گھٹن یا بوسیدگی کا احساس نہ ہو۔

قالینوں کا فیشن نہیں

تقریباً دو سے تین دہائی پہلے گھروں میں وال ٹو وال کارپیٹ کا فیشن تھا البتہ اب یا تو فرش پر خوبصورت ٹائلز لگوائے جاتے ہیں یا پھر کمرے کے درمیان میں چھوٹا سا رگ رکھا جاتا ہے۔ کوشش کریں رگ میں مختلف رنگوں کا امتزاج ہو۔

ٹوٹی ہوئی چیزیں ٹھیک نہ کرنا

قیمتی صوفے اور سجاوٹ کی اشیاء اس وقت تک بے کار ہیں جب تک آپ لٹکی ہوئی تاروں یا ٹوٹے ہوئے سوکٹ کی مرمت نہیں کرلیتے۔ گھر میں سجاوٹ سے پہلے مرمت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے کوشش کریں کہ ٹوٹی پھوٹی چیزوں کو بروقت صحیح کروالیں۔

پردوں کا انتخاب

اکثر کھڑکیوں پر چھوٹے پردے لگادیے جاتے ہیں جس سے گھر کا اچھا تاثر قائم نہیں ہوتا۔ گھروں میں چھوٹے اور پرانے زمانے کے پردوں کے بجائے لمبے اور ٹرینڈی پردوں کا انتخاب کریں۔ آج کل بہت زیادہ فینسی کے بجائے سادے اور خوبصورت رنگوں والے پردوں کا فیشن ہے۔ کھڑکیوں کے لئے بھی ایسے پردوں کا انتخاب کریں جو صرف کھڑکی کے بجائے نیچے کا پورا حصہ کور کریں

Ghar Bad Numa Aur Purana Lagta Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghar Bad Numa Aur Purana Lagta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Bad Numa Aur Purana Lagta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   43900 Views   |   28 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

اب ان کا فیشن نہیں۔۔ چند ایسی چیزیں جن سے گھر بدنما اور پرانا لگتا ہے! فوراً تبدیل کریں اور مہمانوں کے سامنے شرمندگی سے بچیں

اب ان کا فیشن نہیں۔۔ چند ایسی چیزیں جن سے گھر بدنما اور پرانا لگتا ہے! فوراً تبدیل کریں اور مہمانوں کے سامنے شرمندگی سے بچیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب ان کا فیشن نہیں۔۔ چند ایسی چیزیں جن سے گھر بدنما اور پرانا لگتا ہے! فوراً تبدیل کریں اور مہمانوں کے سامنے شرمندگی سے بچیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔