شادی سے پہلے ہی دونوں بہنیں لڑتی ہیں ۔۔ انشاء اور اقصیٰ آفریدی کا پہلا انٹرویو، جانیے دونوں بیٹیوں سے متعلق دلچسپ معلومات

شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی اور نکاح کی خبریں جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہے، وہیں ان کی بیٹیوں سے متعلق بھی خبریں کافی دلچسپی حاصل کر رہی ہیں۔

بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے شاہد خان آفریدی کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے، جو کہ اپنی فیملی سمیت خود میڈیا اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

ان کی بیٹیوں کی شادی اور نکاح کی تقریب سے لے کر داماد سے ہونے والے دلچسپ گفتگو تک صارفین ان کو دیکھنا اور سننا پسند کرتے ہیں۔لیکن اس سب میں شاہد آفریدی کی بیٹیاں بھی والد سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، جب والد کو انجری ہوئی اور وہ اسپتال گئے تو بیٹیاں بھی والد کو لے کر پریشان تھیں۔

ساتھ ہی جب بیٹی کی طبیعت خراب ہوئی والد سے بھی رہا نہ گیا اور اسے تکتے ہوئے کی تصویر نے بھی صارفین اور مداحوں کو جذباتی کر دیا تھا، والد سے بیٹی کی محبت کو سب نے خوب محسوس کیا۔

بڑی بیٹی انشاء آفریدی والد کو تنہا نہیں چھوڑتی ہیں، جب کبھی موقع ملتا ہے تو والد کے ساتھ فاؤنڈیشن کے لیے کار خیر کے سلسلے میں والد کے ساتھ نکل پڑتی ہیں۔ اسکارف اوڑھے، برقع پہنے والد کے ہمراہ انشاء انسانیت کا پیغام عام کر رہی ہیں، شاہد کی آفریدی کو مداح سمیت پاکستانی اس لیے بھی بے حد پسند کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھرانے میں اخلاقی روایتوں کو آج بھی برقرار رکھا ہوا ہے، جبکہ بیٹیوں کو کھل کر سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

سماء کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی بھی موجود تھیں، اینکر کے سوال پر اقصیٰ کا کہنا تھا کہ دل کرتا ہے تو کچن میں جا کر کچھ بنا لیتی ہوں، مجھے سب سے اچھی جگہ ترکی لگتی ہے، اگلی بار انشاءاللہ فیملی کے ساتھ ترکی جاؤںگی، جس پر والد نے فورا لقمہ دیتے ہوئے کہا اب شادی کے بعد جانا گھومنے۔

اسی طرح دوسری بیٹی کو دبئی گھومنے کا بے حد شوق ہے، کہنا تھا کہ میں پوری زندگی دبئی میں رہ سکتی ہوں، جس پر والد نے فورا کہا کہ ہاں تمہاری شادی کرادیتے ہیں

سماء کے ہی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انشاء آفریدی نے بتایا کہ میری اور اقصیٰ کی زیادہ تر لڑائی کپڑوں کی شئیرنگ پر ہوتی ہے، وہ کپڑے شئیر نہیں کرنے دیتی ہے۔

والد اور بیٹیوں کے درمیان محبت اور دوستی سے ایسا محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا کہ یہ والد اور بیٹیاں بات کر رہے ہیں بلکہ ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے دوست ہوں۔ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کو ہر موقع پر سپورٹ کیا ہے۔ دوسری جانب بیٹیوں کو بھی فیملی کے ساتھ عید منانے میں لطف آتا ہے۔

شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کو ایک بہترین والدبن کر دکھا رہے ہیں، جبکہ بیٹیاں بھی والد کا سر فخر سے بلند کرتا دکھائی دے رہی ہیں۔ والد شروعات میں تو تنہا ہی نکلے تھے مگر اب ان کی بیٹیاں بھی والد کا دایاں بازو بن گئی ہیں، اور کیوں نا بنیں، خود والد نے بھی بیٹیوں کا خیال رکھا، ایک دوست کی طرح بیٹیوں کو بہترین مشورے دیتے۔

نہ صرف گھر پر بلکہ کرکٹ میچ میں بھی توجہ بیٹیوں پر ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے اس عمل سے ان لوگوں کو بھی بیٹیوں کی اہمیت کا اندازہ ہوا جن کا خیال تھا کہ بیٹیاں باپ کا بازو نہیں ہوتیں۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1539 Views   |   04 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about شادی سے پہلے ہی دونوں بہنیں لڑتی ہیں ۔۔ انشاء اور اقصیٰ آفریدی کا پہلا انٹرویو، جانیے دونوں بیٹیوں سے متعلق دلچسپ معلومات and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شادی سے پہلے ہی دونوں بہنیں لڑتی ہیں ۔۔ انشاء اور اقصیٰ آفریدی کا پہلا انٹرویو، جانیے دونوں بیٹیوں سے متعلق دلچسپ معلومات) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.