کبھی کسی لڑکی سے فلرٹ کیا اور نہ ہی.. جاوید شیخ نے ماضی کے کارنامے بھلا کر نئے انکشافات کر دیے

"میں نے کبھی کسی لڑکی کو لائن نہیں ماری، نہ نمبر مانگا، نہ فلرٹ کیا"، جاوید شیخ کا انکشاف

پاکستانی فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار جاوید شیخ نے حالیہ گفتگو میں اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے دلچسپ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اشنا شاہ کے شو میں شرکت کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا:

"میرے کیریئر میں مجھ پر بے شمار خواتین فدا رہیں، لیکن میں نے کبھی کسی لڑکی کو لائن نہیں ماری، نہ کبھی نمبر مانگا اور نہ ہی کسی کے ساتھ فلرٹ کیا۔"

انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ان کی مقبولیت نے خواتین کے دلوں میں جگہ بنائی، لیکن وہ ہمیشہ اپنی حدود کا خیال رکھتے تھے۔

جاوید شیخ نے اپنی اور پہلی اہلیہ زینت منگی کی طلاق کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بچوں، مومل شیخ اور شہزاد شیخ، کو علیحدگی کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی کم عمری میں والدین کی علیحدگی ان کے لیے ایک کڑا وقت تھا، لیکن خاندان نے بچوں کو سنبھالا دیا۔

"طلاق کے بعد میری بہن اور بھائیوں کے بچوں نے میرے بچوں کا ساتھ دیا، جس سے وہ مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔"

جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ جب ان کے بچے بڑے ہوئے اور ان کی شادیاں ہونے کا وقت آیا، تب مومل شیخ نے ان سے درخواست کی کہ وہ گھر واپس آئیں اور ان کے تمام فرائض انجام دیں۔ "میں نے اپنے بچوں کی شادیاں اپنی نگرانی میں کروائیں، اور یہ میرے لیے والد ہونے کے ناطے ایک بڑی ذمہ داری تھی، جسے میں نے بخوبی نبھایا۔"

سینیئر اداکار نے اپنے مذہبی رجحانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

"میں ایک مذہبی انسان ہوں، رات کو تہجد بھی پڑھتا ہوں اور ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہوں کہ کسی کے حقوق پر ڈاکا نہ ڈالوں۔"

Javed Shaikh Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Javed Shaikh Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Javed Shaikh Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   882 Views   |   26 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 January 2025)

کبھی کسی لڑکی سے فلرٹ کیا اور نہ ہی.. جاوید شیخ نے ماضی کے کارنامے بھلا کر نئے انکشافات کر دیے

کبھی کسی لڑکی سے فلرٹ کیا اور نہ ہی.. جاوید شیخ نے ماضی کے کارنامے بھلا کر نئے انکشافات کر دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کبھی کسی لڑکی سے فلرٹ کیا اور نہ ہی.. جاوید شیخ نے ماضی کے کارنامے بھلا کر نئے انکشافات کر دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔