بارشوں کے بعد ہر طرف مچھروں کی یلغار ہوگئی ہے، گندگی اور غلاظت کی وجہ سے ہر جگہ بیماریاں پھیلتی جارہی ہیں۔ خاص کر ڈینگی وائرس نے پورے ملک میں وبا کی صورت اختیار کر لی ہے۔ ایسے میں صفائی تو ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مچھروں سے بچاؤ کا انتظام بھی ضروری ہے زیادہ تر گھروں میں مچھر اور مکھیوں کی بہتات ہے، دن میں مکھیاں ہیں تو رات میں مچھر سونا مشکل کر دیتے ہیں۔ ایسے میں مچھروں کو بھگانے کے لئے ہمارے گھروں میں کوائل یا مچھروں سے بچاؤ کے لئے چھوٹی سی بوتل میں سلوشن آتا ہے جسے پلگ میں لگا کر جلا دیا جاتا ہے کہ اس سے مچھر بھاگ جاتے ہیں لیکن یہ صرف اشتہارات کی حد تک ہی ہوتا ہے، اصل میں مچھر بھگانا بڑا مشکل کام ہے۔
کمرشل بیس پر مچھروں کو بھگانے والے بلب، زیپراورمختلف نئی نئی چیزیں آگئی ہیں لیکن ایک تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہے دوسرے یہ ہی ایک کی پہنچ میں نہیں کیونکہ یہ ہر جگہ دستیاب نہیں ہیں۔ ایسے میں کوائل کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس کے دھویں سے اکثر لوگوں کو الرجی ہوتی ہے یا اس سے سانس میں تکلیف ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں کیا کیا جائے۔ تو ہم آپ کو ایک ایسی آسان ٹپ بتائیں گے جس سے آپ کو کوائل جلائے بغیرمچھروں سے مکمل نجات مل جائے گی اور کسی قسم کے دھوئیں کو بھی برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔
ٹپ:
اس کے لئے ایک پلاسٹک یا شیشے کا کھلے منہ کا برتن لیں اس میں دو گلاس پانی ڈالیں۔ اب اس میں کسی بھی ٹوٹے ہوئے کوائل کے چند ٹکڑے توڑ کے ڈال دیں، جتنا اسٹرونگ سلوشن بنانا ہو اتنے ہی ٹکڑوں کی تعداد بڑھا دیں۔ اب اس میں تھوڑا سا کوئی بھی بام جو کہ سینے پہ کھانسی وغیرہ کے لئے ملا جاتا ہے وہ ڈال دیں اور اس کو کسی چیز سے ہلا دیں۔ اب اس کے اوپر کوئی پلاسٹک شیٹ لگا دیں اور کسی ٹوتھ پک یا سلائی سے 15، 20 سوراخ کر دیں اور اس برتن کو اس کمرے میں رکھ دیں جہاں سے مچھر بھگانا ہو۔ ان سوراخوں کے ذریعے کوائل اور بام کی خوشبو کمرے میں پھیلتی رہے گی اور مچھر اس خوشبو سے کمرے میں نہیں آئیں گے۔ اور آپ بغیر کسی دھوئیں اور پریشانی کے سکون کی نیند سو سکیں گے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Macharon Se Nijat Pane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Macharon Se Nijat Pane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
مچھروں نے رات کو سونا مشکل کردیا ہے، لیکن کوائل کا دھواں برداشت نہیں۔۔ کوائل جلائے بغیر مچھروں کو بھگانے کا آسان طریقہ
مچھروں نے رات کو سونا مشکل کردیا ہے، لیکن کوائل کا دھواں برداشت نہیں۔۔ کوائل جلائے بغیر مچھروں کو بھگانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھروں نے رات کو سونا مشکل کردیا ہے، لیکن کوائل کا دھواں برداشت نہیں۔۔ کوائل جلائے بغیر مچھروں کو بھگانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔