گرمیوں میں ہلکی غذا کا استعمال ہی صحت کے لئے مفید ہے، جانیں مخلتف قسم کے چاول بنانے کی چند آسان تراکیب

گرمیوں کے موسم میں سالن اور روٹی سے زیادہ چاول کھانا سب کو بے حد پسند ہوتا ہے، کیونکہ یہ ٹھنٖڈے ہوتے ہیں اور زیادہ بھاری بھی نہیں لگتے یعنی چاولوں کا شمار ہلکی غذا میں کیا جاتا ہے۔
کوئی چاول اور دال کھانا پسند کرتا ہے تو کوئی کھچڑی وغیرہ سے پیٹ کو راحت پہنچاتا ہے، لیکن ایک ہی جیسا کھانا بار بار نہیں کھایا جا سکتا اس لئے آج ہم آپ کے لئے چاول بنانے کی چند منفرد ٹپس لائے ہیں۔
ان ترکیب سے چاول تیار کر کے آپ گرمیوں میں با آسانی اس کا استعمال کر سکتے ہیں اور یوں آپ ایک ہی چیز کھا کھا کر بور بھی نہیں ہوں گے، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں چاول تیار کرنے کی مختلف ترکیبیں۔

گرمیوں میں چند ہلکی اور لذت بخش چاول بنانے کی تراکیب

• پودینہ چاول

جہاں چاول ہلکی غذا ہے وہیں پودینہ ہمارے معدے کو ٹھنڈک اور راحت پہنچاتا ہے، پودینے میں بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، پودینے کے چاول بنانے کے لئے آپ کو ایک کپ چاول لینے ہیں اس کو دھو کر الگ کرنا ہے، ایک پتیلی میں 2 چمچ تیل ڈال کر اس میں پیاز فرائی کرنی ہے ساتھ ہی اس میں 2 کھانے کے چمچ پسا ہوا پودینہ زیرہ، نمک اور لیموں کا رس شامل کرنا ہے اب اس میں چاول ڈال کر پکائیں اور پانی خشک ہونے پر اسے دم پر رکھ دیں بن گئے پودینے والے چاول۔

• دہی چاول

گرمی کے موسم میں دہی اور چاول کھانے کے بےشمار فوائد ہیں، یہ آپ کے معدے کو سکون پہنچاتے ہیں، اس سے ہمارے جلد کے مسائل اور پیٹ کے مسائل کا علاج ممکن ہے، اس کے لئے بس چاول اُبال لیں اس پر اوپر سے دہی تھوڑا سا پودینہ اور حسبِ زائقہ کُٹی لال مرچ ڈال لیں پھر نوش فرمائیں، گرمی میں ٹھنڈک کا احساس ہوگا۔

• لیموں چاول

ہم عام طور پر اس طرح کے کھانے نہیں استعمال کرتے لیکن اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وزن کم ہو آپ کی جلد اچھی ہو اور آپ کا معدہ بھی ٹھیک رہے تو کم سے کم گرمیوں میں تو ہم اس طرح کے کھانے کھا ہی سکتے ہیں، لیموں کے چاول بنانا بہت آسان ہے، آپ کو ایک پتیلی میں تھوڑا تیل، زیرہ، پیاز اور ادرک لہسن ڈال کر بھوننا ہے، پھر اس میں چاول ڈال کر پکا کر ایک لیموں کا رس چند ہری مرچیں اور پودینہ چھڑک کر اسے دم پر رکھنا ہے، بس یہ ہوگئے آپ کے لیموں والے چاول تیار، اب مزے سے اسے کھائیں ساتھ اوپر سے دہی یا رائتہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

ہرے دھنیے والے چاول

اگر بات ہو گرمی کم کرنے کی تو آخر ہم ہرے دھنیے کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ اس ترکیب میں ہم آپ کو ہرے دھنیے والے چاول بنانا بتائیں گے جو آپ کے معدے کے لئے مفید اور گرمی میں ٹھنڈک بخشنے والی غذا ہے، اس کے لئے ایک پتیلی میں تھوڑا تیل ڈالیں، اس میں زیرہ ادرک لہسن ہری مرچ ڈالیں 3 سے 4 چمچ دہی اور لیموں کا رس شامل کریں آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر چاول ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ چاول دم پر آجائیں، پھر انہیں ہری چٹنی یا رائتے کے ساتھ کھائیں، یہ آپ کو ٹھنڈک کے احساس کے ساتھ آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر کرے گا اور معدے کے مسائل کو حل کرے گا۔

Chawal Banane Ki Mukhtalif Tarakeeb

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Chawal Banane Ki Mukhtalif Tarakeeb and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Banane Ki Mukhtalif Tarakeeb to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   7741 Views   |   30 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گرمیوں میں ہلکی غذا کا استعمال ہی صحت کے لئے مفید ہے، جانیں مخلتف قسم کے چاول بنانے کی چند آسان تراکیب

گرمیوں میں ہلکی غذا کا استعمال ہی صحت کے لئے مفید ہے، جانیں مخلتف قسم کے چاول بنانے کی چند آسان تراکیب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمیوں میں ہلکی غذا کا استعمال ہی صحت کے لئے مفید ہے، جانیں مخلتف قسم کے چاول بنانے کی چند آسان تراکیب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔