بالوں کے مسائل کے لئے تمام حربے آز مالئے مگر فائدہ نہیں ہوا تو ایلوویرا کاتیل لگائیں اور ان مسائل سے چھٹکارا پائیں

ایلوویرا جسے اردو میں گھیگوار کہا جاتا ہے ایک حیرت انگیز پودا ہے جو آپ کی صحت کو بر قرار رکھنے کے ساتھ حسن کو بڑھانے میں معاونت کرتا ہے ۔ اس پودے میں سفید جیل کی طرح کا مادہ ہوتا ہے جسے براہ راست استعمال کیا جاتا ہے ۔ بینائی کو بہتر بنانا ہو یا پھر ذیا بیطس کے مرض میں چینی کی مقدار کو خون میں بڑھنے سے روکنا ہو یہ ہر طرح سے ایک خادم کی طرح آپ کے سامنے موجود رہتا ہے، اور بات یہی ختم نہیں ہو تی اس کا جیل جلد کے تمام مسائل کا وحد حل بھی ہے لیکن آپ نے کبھی ایلوویرا تیل کے بارے میں سنا ہے؟نہیں ! تو آج ہم یہاں پر اس کے تیل کا ذکر کر رہیں جو جلد اور بال دونوں کے لئے اپنی افادیت رکھتا ہے ۔ بال گر رہیں ہو،خشکی،سکری،بے رونق یا خشک بال غرض کہ یہ تیل ہر طرح کے مسائل کا آسان حل ہے ،کیو نکہ یہ ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے تو یہ جلد اور بالوں کے لئے اور بھی فائدہ مندہے ۔ اسے کس طرح سے بنایا جاتا ہے جانتے ہیں ۔

اجزاء:

ایلوویرا جیل آدھا کپ
ناریل کا تیل ایک کپ
کالی مرچ ایک کھانے چمچ

ترکیب:

ایک کڑاہی میں کالی مرچ ڈال کر تھوڑا ہلائیں پھر ناریل کا تیل شامل کریں اور دھیمی آنچ پر پکائیں ،جب تیل تھوڑا سا گرم ہو جائے تو اس میں ایلوویرا کا جیل ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں ۔ اسے اس وقت تک پکائیں جب ایلوویرا کا جیل تیل کے بیچ میں جمع ہو جائے ۔ اب ٹھنڈا کر کے چھان لیں ۔ چھاننے کے بعد اسے کسی بھی باتل میں محفوظ کر لیں ۔ اسے ہفتے میں دو بار استعمال کریں یہ بالوں کو گرنے سے روکے گا،اور ان کی قدرتی چمک بھی لاٹادے گا ۔ ساتھ ہی اس میں کالی مرچ کا اثر سر سے خشکی اور فنگس کو بھی دور کردے گا ۔
یہ تیل جلد کے لئے بھی یکساں افادیت رکھتا ہے سردیوں میں خشک اور پھٹے ہو ئے پیروں اور ہونٹ پر لگائیں یہ انہیں نرم اور ملائم بنا دے گا ۔
نوٹ:ایلوویرا کے جیل کو بلینڈر میں بلینڈ کر کے پیسٹ بنالیں پھر اسے تیل میں شامل کریں ۔ ٹھنڈا ہو نے پر اس میں ایک چمچ وٹامن ای بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔

Balon Ke Liye Alovera Gel Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ke Liye Alovera Gel Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ke Liye Alovera Gel Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2963 Views   |   08 Dec 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

بالوں کے مسائل کے لئے تمام حربے آز مالئے مگر فائدہ نہیں ہوا تو ایلوویرا کاتیل لگائیں اور ان مسائل سے چھٹکارا پائیں

بالوں کے مسائل کے لئے تمام حربے آز مالئے مگر فائدہ نہیں ہوا تو ایلوویرا کاتیل لگائیں اور ان مسائل سے چھٹکارا پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کے مسائل کے لئے تمام حربے آز مالئے مگر فائدہ نہیں ہوا تو ایلوویرا کاتیل لگائیں اور ان مسائل سے چھٹکارا پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔