کرینہ کپور روزانہ نہارمنہ آملہ کھاتی ہیں ۔۔ اس موسم میں آملہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے وہ فائدے جو صحت کو بڑے فائدے پہنچائے

آملہ برِصغیر میں استعمال وہنے والی سب سے زیادہ عام جڑی بوٹی ہے اور اس کی پیداوار پاکستان سے زیادہ انڈیا میں ہوتی ہے۔ اس کو بالوں کی بہترین نشوونما کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔ آپ نے اکثر آملہ ریٹھا کا نام ایک ساتھ ہی سنا ہوگا کیونکہ ان دونوں کو ایک ساتھ استعمال کرنا جلد رزلٹ دیتا ہے۔ لیکن بذاتِ خود آملہ کے بہت سے فائدے ہیں۔

آملہ کو کرینہ کپور کیوں استعمال کرتی ہیں؟

کرینہ کپور کی ڈائٹیشن شورتی نے اپنے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا تھا کہ کرینہ روزانہ نہارمنہ آملہ کو چبا کر کھاتی ہیں اور اکثر اس کا پسا ہوا پاؤڈر پانی کے ساتھ استعمال کرتی ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کرینہ کو موٹا ہونا بالکل پسند نہیں ہے، وہ نہیں چاہتی کہ وہ اپنے بالوں میں سپلیمنٹس کا زیادہ استعمال کریں۔ کرینہ جتنے بھی ہیئر پراڈکٹس کے اشتہارات میں نظر آئیں وہ ان کو کم سے کم استعمال کرتی ہیں لیکن ان کا زیادہ انحصار قدرتی چیزوں پر ہوتا ہے۔ کرینہ کو سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنا کیمیکل شدہ چیزوں سے زیادہ پسند ہے۔ ان کی ڈائٹ کیونکہ میں خود پلان کرتی ہوں اور ان کی مرضی ہمیشہ پھلوں اور سبزیوں کے بعد جڑی بوٹیاں ہوتی ہیں۔ کرینہ ایک ہربلسٹ سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے انہوں نے ہربلسٹ سے ہی مدد لی ہے۔

آملہ فائدے مند کیوں؟

آملہ میں وٹامن سی اور کے کا سب سے بڑا خزانہ ہے جس میں فائبرز اس قدر شامل ہے کہ یہ جسم میں کسی بھی طرح شامل ہونے پر صرف فائدہ ہی دیتا ہے۔ اس میں ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیئم اور پوٹاشیئم کی سب سے بڑی مقدار موجود ہے۔

آملہ کے فائدے:

• آملہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو نہ صرف جلد اور بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے بلکہ ساتھ ہی جسم میں کولیجن کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔
• اس میں چکنائی اور لمحیات کم سے کم ہوتی ہیں اور نہارمنہ چبا کر کھانا وزن میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ دماغ کو تیز کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
• آنکھیں کمزور ہوں یا موتیا کا مسئلہ، دن بھر میں ایک مرتبہ آملہ ضرور کھائیں یہ چشمے بھی اتروا سکتا ہے۔
• آملہ ضروری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد اور بالوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔
• آملہ چونکہ خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیئے اس کے پاؤڈر کو شہد کے ساتھ استعمال کریں یہ خون کو بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اس موسم میں کیوں؟

آج کل خشکی کا موسم ہے جس میں جلد کھردری بھی ہوتی ہے اور بالوں کے گرنے کا بھی خدشہ زیادہ ہوتا ہے، ایڑھیاں بھی پھٹ جاتی ہیں اور ہونٹ بھی ۔۔ ان سب مسائل کو حل کرنے میں آملہ آپ کی بھرپور مد کرتا ہے۔ چاہے تو چبا کر براہِ راست کھائیں یا پھر پاؤڈر کو پانی کے ساتھ پھانک لیں۔

Kareena Amla Kiyun Khati Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kareena Amla Kiyun Khati Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kareena Amla Kiyun Khati Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   6351 Views   |   01 Feb 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

کرینہ کپور روزانہ نہارمنہ آملہ کھاتی ہیں ۔۔ اس موسم میں آملہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے وہ فائدے جو صحت کو بڑے فائدے پہنچائے

کرینہ کپور روزانہ نہارمنہ آملہ کھاتی ہیں ۔۔ اس موسم میں آملہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے وہ فائدے جو صحت کو بڑے فائدے پہنچائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کرینہ کپور روزانہ نہارمنہ آملہ کھاتی ہیں ۔۔ اس موسم میں آملہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے وہ فائدے جو صحت کو بڑے فائدے پہنچائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔