باورچی خانے کے چند ایسے راز جو آپ کے کچن کی 5 بڑی مشکلوں کو منٹوں میں آسان کرسکتے ہیں

کھانے بنانے کے ساتھ ساتھ کئی ایسی ٹپس بھی ہم آپ کو بتاتے ہیں جو کہ شیف استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ بھی ان ٹپس کو استعمال کرکے اپنی زندگی آسان بنا سکیں تو چلیئے بتاتے ہیں:

ٹپس:

٭ موٹی بالائی والی دہی گھر میں بنانے کا آسان طریقہ:

گھر میں موٹی بالائی والی دہی تیار کرنے کے لئے شیف بتاتے ہیں کہ: '' حسبِ ضرورت دودھ کو اچھی طرح اُبال لیں کہ بالائی برتن کے اوپری حصے پر آ جائے۔ اور اس بالائی کے اوپر تین سے چار ہری مرچ یا لال مرچ ڈنڈی کے ساتھ ڈال کر کچھ دیر کے لئے پکنے دیں۔ اور پھر اس دودھ کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر اس کو جما لیں۔ لیجیئے موٹی بالائی والی دہی بن کر تیار ہو جائے گی۔ ‘’

+ ٭ پٹھان کے ہوٹل جیسی روٹی بنانے کی ترکیب:

اگر آپ چاہتی ہیں کہ پٹھان کے ہوٹل جیسی روٹیاں بن کر تیار ہوں تو آٹا گوندھتے وقت اس میں دو گلاس پانی کے ساتھ ایک کپ دودھ بھی شامل کرلیں تو آپ کا آٹا بھی نرم و ملائم ہوگا اور روٹی بلکل ہوٹل کی طرح بنے گی۔

٭ نمک کم کرنے کے لئے:

کھانے میں نمک کم کرنے کے لئے آپ صرف ایک چھوٹا سا کام کریں کہ سالن والے کھانوں میں ایک آلو چھیل کر ثابت ڈال دیں، آلو ساری نمکیات کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے۔ اور شوربے والے سالن کے علاوہ دیگر کھانوں کا نمک کم کرنا ہے تو آٹے کے پیڑے بنا کر قیمے وغیرہ میں ڈال دیں اس سے نمک کم ہو جائے گا۔

٭ لہسن کا چھلکا اتارنے کا طریقہ:

لہسن کا چھلکا جلدی اتارنے کے لئے ہوٹلوں میں شیف چار کپ پانی کو ابال کر اس میں لہسن ڈال دیتے ہیں اور دو سے تین منٹ پکاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ لہسن کا چھلکا اتارتے ہیں تو چھلکا جلدی ہی اتر جائے گا۔

٭ فریج میں بدبو :

اگر آپ کے فریج میں سے بھی بدبو آتی ہے تو ایک پیالی میں دو چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر کھلا چھوڑ دیں۔ اس سے فریج کی بدبو بھی نکل جائے گی اور کھانے کی چیزوں میں سے مہک بھی نہیں آئے گی۔

Fridge Ki Badboo Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Ki Badboo Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Ki Badboo Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tanveer  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4842 Views   |   06 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Tanveer is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tanveer is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

باورچی خانے کے چند ایسے راز جو آپ کے کچن کی 5 بڑی مشکلوں کو منٹوں میں آسان کرسکتے ہیں

باورچی خانے کے چند ایسے راز جو آپ کے کچن کی 5 بڑی مشکلوں کو منٹوں میں آسان کرسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باورچی خانے کے چند ایسے راز جو آپ کے کچن کی 5 بڑی مشکلوں کو منٹوں میں آسان کرسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔