اذان بہت پیاری چیز ہے ۔۔قطر میں غیر ملکی صحافی نے جب اذان سنی تو کیا کیا؟ دیکھیے

اسلام مذہب کی خاصیت ہی یہی ہے کہ یہ غیر مسلموں کو بھی حیران کر دیتا ہے۔ بہت سے خوش نصیب غیر مسلموں نے تو اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس مذہب میں داخل ہوئے۔
اس مذہب کی مٹھاس اذان ہے جس کی لفظ کسی غیر مسلم کے دل کو چھو لیں۔

ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا ہے جب قطر میں موجود برازیل کے ایک صحافی نے اذان سنی تو انہوں نے اپنے جذبات کا شاندار لفظوں میں اظہار کیا۔

قطر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہاہے جہاں دنیا بھر سے لوگ اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے آرہے ہیں۔ قطر کی ہر چیز غیر ملکیوں کو متاثر کر رہی ہے جس میں وہاں کا سخت ترین قانون بھی شامل ہے۔

وہیں جب غیر مسلم قطر میں مسلمانوں کی سرگرمیاں کو دیکھتے ہیں تو حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ میں تعریف بھی کرتے ہیں۔ برزییل سے آئے صحافی بھی قطر آکر یہاں کے اسلامی طور طریقوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

قطر میں برازیل کے اسپورٹس جرنلسٹ کارٹر نے اس ہفتے دوحہ کی ایک مسجد کے دورے کے دوران اذان سنی تو وہ سکون میں آگئے۔

2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے قطر کا دورہ کرنے والے، کارٹر بتسٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اذان کی ایک کلپ شیئر کی اور انہیں دوحہ میں ملنے والی بہترین چیزوں میں سے ایک کے طور پر بیان کیا۔

میں ایک مسجد کے سامنے کھڑا تھا جب میں نے اذان سنی، یہ ایک پرانی روایت ہے جو مسلمانوں کو روزانہ نماز ادا کرنے کے لیے کہی جاتی ہے اور اسے دن میں کئی بار دہرایا جاتا ہے۔ یہ ایک بہترین چیز تھی جو میں نے یہاں قطر میں دیکھی ہے اور میں اس سے متاثر ہوا ہوں۔

قطر میں قائم نیوز نیٹ ورک کے مطابق کارٹر حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لیے خلیجی ریاست پہنچے تھے اور اس کے بعد انہوں نے اپنی مہم جوئی کو آن لائن شیئر کیا۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1038 Views   |   25 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اذان بہت پیاری چیز ہے ۔۔قطر میں غیر ملکی صحافی نے جب اذان سنی تو کیا کیا؟ دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اذان بہت پیاری چیز ہے ۔۔قطر میں غیر ملکی صحافی نے جب اذان سنی تو کیا کیا؟ دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.