سات قدرتی اجزاء جو رکھے گردے کی پتھری سے دور

انگور کا استعمال :
پتھری سے چھٹکارا دالانے میں انگور اہم کردار ادا کرتا ہے انگور قدرتی طو ر پر پیشاب آوری کا کام کرتا ہے کیونکہ ان میں پوٹاشیم ، نمک اور پانی بھرپور ہوتا ہے انگور میں البومن اور سوڈیم کلورائڈ بہت ہی کم قمدار میں ہوتے ہیں جن کی وجہ سے انہیں گردے کی پتھری کے علاج کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے

کریلے کو دوا سمجھ کر کھائیں :
کریلا بہت کڑوا ہوتا ہے اور عام طور پر لوگ اسے کم ہی پسند کرتے ہیں لیکن گردے کی پتھری کے مریضوں کے لئے یہ علاج کی طرح ہے کریلے میں میگنیشیم اور فاسفورس نامی عنصر ہیں جو پتھری کو بننے سے روکتے ہیں اس لیے گردے کی پتھری کا مسئلہ ہونے پر کریلا کا استعمال کرنا چاہیے ۔

کیلے کھائیں :
پتھری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیلے کا استعمال کرنا چاہیے اس میں وٹامن بی ٹو ہوتا ہے وٹامن بی آکسی لیٹ کرسٹلز کو بننے سے روکتا ہے ، اس کے علاوہ وٹامن بی ٹو اور وٹامن بی دیگر وٹامن کے ساتھ مل کر پتھری کے علاج میں کافی مددگار ہوتا ہے ۔

لیموں کا رس :
زیتون کے تیل کے ساتھ لیموں کا رس ملا کر استعمال کرنے سے پتھری میں فائدہ ہوتا ہے ۔

بتھوے کا ساگ :
گردے کی پتھری کو نکالنے میں بتھوے کا ساگ بہت کارگر سمجھا جاتا ہے اس کے لئے نصف کلو بتھوے کے سات کو اُبال کر چھان لیں اب اسی پانی میں ذرا سی کالی مرچ ، زیرہ اور ہلکا سا نمک مکس کرکے دن میں چار بار پی لیں ، گردے کی پتھری نکلنے میں افاقہ ہوگا ۔

اجوائن سے فائدہ :
اجوائن گردے کے لئے ٹانک کے طور پر کام کرتا ہے ۔
گردے میں پتھری کی تشکیل کو روکنے کے لئے اجوائن کا استعمال مصالحے کے طور پر یا چائے میں باقاعدگی سے کیا جا سکتا ہے ۔
اس کے پتوں کی چائے پینے سے گردے کی پتھری سے نجات ملتی ہے ۔

انار کارس :
انار کے بیج اور رس میں کھٹاس اور کسیلی خصوصیات کی وجہ اس کو گردے کی پتھری کے لئے قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے

پیاز کا رس :
نہار منہ پیاز کا رس باقاعدہ پینے سے گردے کی پتھری چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ہو کر نکل جاتی ہے ۔

Gurday Ki Pathri Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurday Ki Pathri Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurday Ki Pathri Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6662 Views   |   13 Feb 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

سات قدرتی اجزاء جو رکھے گردے کی پتھری سے دور

سات قدرتی اجزاء جو رکھے گردے کی پتھری سے دور ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سات قدرتی اجزاء جو رکھے گردے کی پتھری سے دور سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔