Shocking U[pdate Of Samiya Hijab Case
اسلام آباد کی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ہراسگی کیس نے نیا موڑ اختیار کر لیا ہے۔
چند روز قبل انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں سامعہ نے پولیس سے مدد مانگی تھی اور الزام لگایا تھا کہ لاہور کے حسن زاہد نے شادی سے انکار پر ان پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس شکایت پر اسلام آباد پولیس نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے حسن زاہد کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ بھی درج کر دیا۔
لیکن اب منظرنامہ بدلنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی نئی ویڈیوز نے کہانی کو دوسرا رخ دے دیا ہے۔ مختلف کلپس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سامعہ حجاب نہ صرف حسن زاہد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں بلکہ اس سے قیمتی تحائف بھی وصول کرتی رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دونوں کو سگریٹ نوشی کرتے دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسری ویڈیو میں سامعہ یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ان کے دوست نے ان کا موڈ خوش کرنے کے لیے صرف ایک دو نہیں بلکہ پورے باغ کے برابر پھول بھیج دیے۔ ایک اور کلپ میں حسن زاہد ویڈیو کال پر موجود ہیں اور کیپشن میں ’’شکریہ‘‘ لکھا ہوا ہے، ساتھ ہی ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سامعہ کی درخواست پر مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 354، 365، 392، 500، 509 اور 511 شامل ہیں۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل حقیقت واضح ہو سکے۔
یہ معاملہ اب محض ایک فریق کا بیان نہیں رہا، بلکہ ویڈیوز اور بیانات کے باعث کیس دلچسپ رخ اختیار کر گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقات کے بعد کس کے دعوے پر حقیقت کی مہر لگتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shocking U Pdate Of Samiya Hijab Case and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shocking U Pdate Of Samiya Hijab Case to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کبھی گاڑی میں گھومتی رہی تو کبھی آئی فون لے لیا۔۔ سامعہ حجاب کیس میں قصور کس کا؟ نئے انکشافات
کبھی گاڑی میں گھومتی رہی تو کبھی آئی فون لے لیا۔۔ سامعہ حجاب کیس میں قصور کس کا؟ نئے انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کبھی گاڑی میں گھومتی رہی تو کبھی آئی فون لے لیا۔۔ سامعہ حجاب کیس میں قصور کس کا؟ نئے انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔