کھانا بناتے ہوئے ان اشیا کو پھینکنے کے بجائے چہرے پر لگائیں اور بیوٹی پارلر جیسا نکھار پائیں

اکثر گھریلو خواتین کے پاس سب کے لیے وقت ہوتا ہے مگر ان کے پاس اپنے لیے وقت نہیں ہوتا ۔ جس کے سبب ان کی جلد روکھی اور بے جان ہو جاتی ہے ۔ ان سے جب اس حوالے سے کچھ کہا جائے تو وہ فوراً وقت کی کمی کا رونا رونا شروع کر دیتی ہیں جس کے لیے وہ پارلر جانے کا وقت نہیں نکال پاتی ہیں- لیکن آج ہم گھریلو خواتین کو کچھ ایسے نسخے بتائیں گے جس کے لیے انہیں پارلر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ گھر کے اندر ہی وہ ان نسخوں کو استعمال کر کے پارلر جیسی تیاری اور چمک دمک حاصل کر سکتی ہیں-

1: ٹماٹر اور کھیرے کے چھلکے

ٹماٹر کا استعمال ہر گھر میں باقاعدگی سے ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیرا بھی ہر موسم میں گھر میں موجود ہوتا ہے ۔ کھیرے اور ٹماٹر کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے ایک ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کر لیں ۔ اور اس سے بننے والے پیسٹ کو کسی جار میں ڈال کر تین دن کے لیے فریج میں رکھ دیں اس کے بعد دن میں ایک بار اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں اور سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں- اس کے بعد تازہ پانی سے منہ دھو لیں اس سے نہ صرف چھائیوں کا خاتمہ ہو گا بلکہ جلد کی چمک دمک بھی بحال ہو گی -

2: کیلے کے چھلکے

عام طور پر کیلے کے چھلکے کھانے کے بعد سب ہی پھینک دیتے ہیں جب کہ یہ کیلے کے چھلکے اپنے اندر پوٹاشیم کا خزانہ رکھتے ہیں- ان چھلکوں کو دانتوں پر ملنے سے دانت سفید اور مضبوط ہو جاتے ہیں اور ان کو قدرتی تحفظ حاصل ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ کیلے کے چھلکے وٹامن سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور ان کو چہرے پر رگڑنے سے یہ قدرتی اسکرب کا کام کرتے ہیں اور اس سے جلد کے مردہ سیل صاف ہو جاتے ہیں کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوتا ہے-

3: نارنگی کے چھلکے

نارنگی کے چھلکے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں ان کو دھوپ میں سکھا کر ان کا پاؤڈر بنا کر سال کے بارہ مہینے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ قدرتی طور پر بہترین سن اسکرین کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ اس کا پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بھی بنایا جا سکتا ہے جو کہ قدرتی ماسک کے طور پر کام کرتا ہے-

4: آلو کے چھلکے

آلو کا شمار اس سبزی میں ہوتا ہے جو کہ سال کے بارہ مہینے استعمال ہوتی ہے اس کے چھلکے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ان چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے اگر آنکھوں پر لگائے جائيں تو یہ نہ صرف آنکھوں کی تھکن کم کرتے ہیں بلکہ پپوٹوں کا بھاری ہونا ، آنکھوں کے نیچے حلقوں کے پڑ جانے کو بھی ختم کرتے ہیں-

5: کھٹے دہی کا استعمال

بعض اوقات دہی پڑا پڑا کھٹا ہوجاتا ہے اور اکثر خواتین اس دہی کی کڑی بنا لیتی ہیں ۔ اس دہی سے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے اس کے لیے دہی کے اندر تھوڑی مقدار میں بیسن اور ہلدی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں ۔ اور خشک ہونے تک کے لیے چھوڑ دیں جب اچھی طرح خشک ہو جائے تو اس کو مل کر اتار لیں اس سے غیر ضروری بال قدرتی طور پر اتر جائيں گے-

In Cheezon Ko Chehry Per Lagayn

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like In Cheezon Ko Chehry Per Lagayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for In Cheezon Ko Chehry Per Lagayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2741 Views   |   03 Jan 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کھانا بناتے ہوئے ان اشیا کو پھینکنے کے بجائے چہرے پر لگائیں اور بیوٹی پارلر جیسا نکھار پائیں

کھانا بناتے ہوئے ان اشیا کو پھینکنے کے بجائے چہرے پر لگائیں اور بیوٹی پارلر جیسا نکھار پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانا بناتے ہوئے ان اشیا کو پھینکنے کے بجائے چہرے پر لگائیں اور بیوٹی پارلر جیسا نکھار پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔