نظر کی کمزوری کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں دماغی و اعصابی کمزوری سب سے زیادہ خطرناک اور توجہ طلب ہیں ۔ خوراک پر توجہ دے کر اور ضروری غذائی اجزاء کے حصول کے ذریعے نظر کی کمزوری کے عارضے سے بچا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں زنک ،کیلشیم ، کاپر ، آئرن ، سلفر اور فاسفورس وغیرہ کی مناسب مقدار والے غذائی اجزاء شامل کرلیں تو آنکھوں کو صحت مند اور نظر کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
چونکہ نظر کی کمزوری سے محفوظ رکھنے کے لئے ماہرین بادام ، مغزیات ، کھجور ، انجیر ، مچھلی ، زیتون اور اسی طرح کے بے شمار عناصر تجویز کرتے ہیں ۔ ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ بچے کو لیٹ کر پڑھنے ، کتاب کو آنکھوں کے بہت قریب کرنے اور کھانے کے فوری بعد پڑھنے سے منع کریں ۔ اس سے آنکھوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ٹی وی ، لیپ ٹاپ ، مونیٹر اور موبائل سکرین کا بہت زیادہ استعمال بھی آنکھوں کو متاثر کرتا ہے ۔ لہذا ان چیزوں سے بچوں کو دور رکھنا بہت ضروری ہے ۔ آنکھوں پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارنا ، سبزے کی طرف ٹکٹکی باندھ کر دیکھنا ، بہتے پانی پر نگاہیں جمانا اور بصارت کو تیز کرنے والی آنکھوں کی ورزشیں بھی نظر تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔
اس کے علاوہ نظر کمزور ہو جانے کی صورت میں علاج کے طور پر سوگرام مغزدھنیا ، سو گرام مغز سونف ، سو گرام مغز بادام اور پچیس گرام سیاہ مرچ کو سفوف بناکر پانچ سو گرام دیسی گھی اور ہم وزن دیسی شکر ملا کر مرکب بنا لیں ۔اسے صبح شام نہار منہ ایک چمچ کھا کر نیم گرم دودھ کا ایک گلاس پی لیں ۔ متواتر تین سے چھ ماہ تک استعمال سے نظر کی کمزوری کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔
بشکریہ : اردو نیوز
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nazar Ki Kamzor Kese Door Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nazar Ki Kamzor Kese Door Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
نظر کی کمزوری کیسے دور کریں؟
نظر کی کمزوری کیسے دور کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نظر کی کمزوری کیسے دور کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔