بھنڈی ایسی سبزی ہے جو لگ بھگ ہر موسم میں ہی دستیاب ہوتی ہے اور گوشت کے ساتھ سالن والی پکائی جائے یا اس کے بغیر، مزیدار ہی ثابت ہوتی ہے۔اسی طرح اس میں مصالحہ بھر کر بھی پکایا جاسکتا ہے ، اس کے علاوہ بھی بھنڈی کے بے شمار فوائد ہیں۔ جس کی وجہ اس میں موجود منرلز، وٹامنز اور فائبر کی موجودگی ہے۔ اس کے صحت پر بہت مثبت اثرات ہوتے ہیں۔ یہ ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ بھنڈی کے علاوہ بھنڈی کا پانی بھی آپ کو کاربس،پروٹین،میگنیشئیم،فیٹ،فائبر،فولیٹ،وٹامن اے،اور سی کی بھرپور غذائیت فراہم کرتا ہے۔اس سے پہلے کہ ہم آپ کو بھنڈی کا پانی بنانا سکھائیں اس میں موجود غذائیت بتاتے ہیں۔
ایک گلاس بھنڈی کے پانی میں غذائیت:
فولیٹ 80 مائیکرو گرام
میگنیشئیم 60 ایم ایل
کیلوریز 30
وٹامن سی 21 گرام
کاربوہائیڈریٹ 6 گرام
ڈائٹری فائبر 3 گرام
پروٹین 2 گرام
فیٹ 1 گرام
تھکن سے بچائے
اس میں موجود غذائی اجزاء آپ کو اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیاتی کی وجہ سے بھنڈی جسمانی توانائی کی سطح بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے جبکہ اس کا پانی طویل المعیاد بنیادوں پر مسلز کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے
2011 کی ایک ریسرچ کے مطابق بھنڈی کا پانی آپ کے جسم میں گلوکوز کو جذب ہونے سے روکتا ہے۔یہ حل ہونے والے فائبر کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے،جس سے ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
کولیسٹرول کم کرتا ہے
اس میں چونکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے اس کے اجزاء پانی میں حل ہو جاتے ہیں،جس سے نظام انہظام بہتر ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے ،نظام انہظام کی درستگی کی وجہ سے یہ چکنائی کو خوراک کے ساتھ حل کر دیتا ہے جس کی وجہ سے مجموعی کولیسٹرول لیول کم ہو جاتا ہے۔
گردوں کے امراض میں موثر
بھنڈی کا باقاعدہ استعمال چونکہ ذیابیطس میں فائدہ مند ہے اور گردوں کی 50 فیصد بیماریاں ذیابیطس کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اس لئے بھنڈی کا استعمال گردوں کی صحت کے لئے بھی موثر ہے۔
بھنڈی کا پانی بنانے کا طریقہ:
کچی بھنڈی 4 عدد
پانی ایک کپ
بھنڈی کا اوپری اور نچلا حصہ کاٹ دیں اور رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں۔
ہر روز خالی پیٹ ناشتے سے 30 منٹ پہلے پی لیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bhindi Wala Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhindi Wala Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.