مانا جاتا ہے کہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کی وجہ سے انسان دُبلا اور کمزور ہو جاتا ہے کیونکہ اس کو فکر ستائے رکھتی ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے یہ آپ کا وزن بڑھانے کی بھی ایک وجہ بن سکتا ہے۔
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو ممکن ہے کہ یہ آپ کے ذہنی دباؤ کے باعث ہو، یہ کیسے ہو سکتا ہے یہ ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی اپنے موٹاپے کی اصل وجہ کو ڈھونڈ کر اسے جڑ سے ختم کر سکیں۔
ذہنی دباؤ کی وجہ سے وزن بڑھنے کی وجوہات:
ہارمون کا اثر انداز ہونا:
جب ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو کارٹیسول نامی ہارمون آپ کے جسم میں کچھ ایسی حرکات کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا وزن بڑھنے لگتا ہے، یہ ہارمون ہمارے جسم میں موٹابولزم کو بڑھاتا ہے کاربوہائیڈریٹ، انسولین اور خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے لیکن جب ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو یہ ہارمون یہ تمام کام کرنے بند کر دیتا ہے جس کی وجہ سے ہم موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔
فیٹ جمع ہونا:
جب ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے جسم میں خود بخود فیٹی ایسڈ جمع ہونے شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں چربی کا اضافہ ہوتا ہے اور یوں ہم موٹاپے کے مریض بن جاتے ہیں۔
بلڈ شوگر لیول:
جب ہم ایک لمبے عرصے تک کسی سوچ میں گُم رہتے ہیں اور ذہن میں بہت سے تناؤ چل رہے ہوتے ہیں تو ہمارے خون سے شوگر لیول تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ موڈ بگڑنے، غصے اور چڑچڑے پن کا سبب بنتا ہے۔
جنک فوڈ:
اکثر لوگ ذہنی دباؤ کی وجہ سے کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں اور اکثر ذہنی دباؤ میں آکر کھانے پینے پر ضرورت سے زیادہ توجہ دے کر مضرِ صحت کھانے استعمال کرنے لگتے ہیں، اور انہیں بے چینی رہتی ہے کہ وہ باہر کی کوئی ایسی چیز کھائیں جس سے ان کا ذہن ہٹ جائے اور دل بہل جائے اور یوں وہ جنک فوڈ کا انتخاب کرتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zehni Tanao Se Motapay Ka Khatra and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zehni Tanao Se Motapay Ka Khatra to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.