بہت سے لوگ اس بات کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے کانوں میں ہر وقت سیٹیاں بجنے کی آواز آتی ہے جس سے وہ سخت الجھن کا شکار رہتے ہیں۔ سردی کے موسم میں چونکہ پنکھے بند ہوتے ہیں اس لئے اس آواز کا احساس بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اس بارے میں جانیں گے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس مسئلے کو کس طرح حل کیا جاسکتا ہے۔
کانوں میں مسلسل سیٹی کی آواز آنا tinnitus کہلاتا ہے اور اس کیفیت میں مبتلا لوگ کافی ذہنی اذیت کا شکار رہتے ہیں۔ ڈاکٹر بینش خان کنلٹنٹ آئڈیولوجسٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں انھوں نے بتایا کہ ٹینائٹس عام طور پر ٤٠ کی عمر کے بعد ہوتا ہے اور جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے اس تکیلف کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ بذات خود کوئی بیماری نہیں بلکہ مختلف بیماریوں کے نتیجے میں ہونے والی کیفیت ہے۔
وجوہات
ڈاکٹر بینش نے ٹینائٹس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کان کا ٹیومر، بہت زیادہ شور والا ماحول، کان میں جما میل جو پردے کو پھاڑ چکا ہو، کانوں کی ہڈیوں کا جڑ جانا یا پھر کسی ذہنی مسئلے کی وجہ سے بھی کانوں میں مسلسل آواز کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔
علاج
ڈاکٹر کے تجویز کردہ ٹیسٹ کے بعد علاج کا مرحلہ شروع ہوتا ہے جس میں اگر کسی وقتی کیفیت کی وجہ سے یہ تکلیف پیدا ہوئی ہو تو اسے دور کیا جاتا ہے اس کے علاوہ مریض کی کونسلنگ کی جاتی ہے جس میں اسے پنکھا چلنے اور آس پاس کی آوازوں پر غور کرنے کا کہا جاتا ہے تاکہ کانوں کے اندر سے آنے والی آواز سے نجات ،محسوس ہو۔ اس کا ایک علاج ٹینائٹس ماسکنگ ڈیوائس کے جسے مریض کے کانوں میں لگا دیا جاتا ہے اور وہ آواز کو ختم کردیتی ہے۔