پنجابیوں کی طرح بات کر رہا ۔۔ مرینہ خان نے طلحہ چہور کے لہجے پر تنقید کرتے ہوئے ساری بھڑاس نکال دی

Marina Khan Talks About Talha Chahour Punjabi Accent In Jama Taqseem

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈائریکٹر مارینہ خان نے حال ہی میں ڈرامہ ریویو شو 'کیا ڈرامہ ہے' میں اداکار طلحہ چہور کی اداکاری پر کھل کر بات کی۔ مارینہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے جمع تقسیم میں طلحہ کا پنجابی لہجہ بار بار جھلکتا محسوس ہوا، جس نے کردار کی سچائی کو کمزور کیا۔

مارینہ خان نے کہا، "طلحہ کو اب اپنے لہجے کے معاملے میں بہت محتاط ہونا پڑے گا۔ اس بار ان کی گفتگو میں پنجابی ٹچ واضح تھا، خاص طور پر اُن مناظر میں جہاں وہ لیلیٰ سے غصے اور جذبات میں بات کر رہے تھے۔ جذباتی سینز میں ان کا اردو لہجہ پھسل جاتا ہے اور پنجابی آ جاتا ہے، جو اردو بولنے والے گھرانے کی کہانی میں فٹ نہیں بیٹھتا۔"

وہ مزید بولیں، "جس انداز میں وہ بار بار 'لیلا، لیلا' کہہ رہے تھے، اُس میں خالص پنجابی انداز تھا، جو مجھے ذاتی طور پر مناسب نہیں لگا۔ اگر کردار ایک خالص اردو فیملی سے تعلق رکھتا ہو تو زبان کی نفاست برقرار رکھنا اداکار کی ذمہ داری ہے۔"

مارینہ خان نے نہ صرف لہجے کی طرف توجہ دلائی بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ بڑے ڈراموں میں معمولی غلطی بھی ناظرین کی نظر سے نہیں بچتی اور بہترین اداکار وہی ہے جو جذبات، زبان اور کردار— تینوں کو ایک صفحے پر رکھ کر پیش کرے۔

Marina Khan Talks About Talha Chahour Punjabi Accent In Jama Taqseem

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Marina Khan Talks About Talha Chahour Punjabi Accent In Jama Taqseem and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Marina Khan Talks About Talha Chahour Punjabi Accent In Jama Taqseem to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2151 Views   |   03 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 November 2025)

پنجابیوں کی طرح بات کر رہا ۔۔ مرینہ خان نے طلحہ چہور کے لہجے پر تنقید کرتے ہوئے ساری بھڑاس نکال دی

پنجابیوں کی طرح بات کر رہا ۔۔ مرینہ خان نے طلحہ چہور کے لہجے پر تنقید کرتے ہوئے ساری بھڑاس نکال دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پنجابیوں کی طرح بات کر رہا ۔۔ مرینہ خان نے طلحہ چہور کے لہجے پر تنقید کرتے ہوئے ساری بھڑاس نکال دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts