اسکول سے واپسی پر یہ مزیدار وَن بائٹ سموسے تو آپ نے بھی کھائے ہوں گے ۔۔۔ آج جانیئے ان کو گھر میں بنانے کی آسان ٹپ

اسکول کی چھٹی کے بعد جب سڑک پر باہر نکلتے ہیں تو لائن سے ٹھیلے والے مختلف چیزیں بیچنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ اور بھوک کے وقت میں سموسے نظر آ جائیں تو لگتا تھا جیسے اپنا انتظام تو یہیں ہوگیا ہو۔ پھر یہ مزیدار ٹھیلے والے وَن بائٹ سموسوں کو تو دیکھ کر جان میں جان آ جاتی ہے کیونکہ یہ ہوتے ہی اتنے مزیدار کرارے اور خستہ کے دل ہی نہ چاہے کھاتے کھاتے رکنے کا۔

یقیناً آپ نے بھی اپنے اسکول سے واپسی پر یہ سموسے ضرور کھائے ہوں گے، تو آج کے-فوڈ آپ کے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آپ کو ان کزارے وَنبائٹ سموسوں کی ریسیپی بھی بتارہا ہے تاکہ آپ گھر میں ہی ان کو بنا کر وہ لطف اٹھا سکیں۔

اجزاء:

٭ اس کے لئے آپ کو چاہیئے ون بائٹ سموسمہ پٹیاں۔
٭ بیکنگ پاؤڈر، سرکہ، انڈہ ۔

ٹپ:

٭ سموسوں کی چھوٹی پٹیوں کو گھر لے آئیں اور بس ون بائٹ سموسمے انہی سے بنائیں۔
٭ ایک پیالی میں دو چمچ بیکنگ پاؤڈر اور آدھا چمچ سرکہ ڈال کر مکس کریں اور سموسوں کی پٹیوں کو اس میں کچھ دیر رکھ کر ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ اس کے بعد پٹیوں سے سموسے کی شیپ بنائیں۔
٭ اب کڑائی میں تیل گرم کریں۔
٭ ایک پیالی میں انڈہ پھینٹیں اور سموسوں کو اس میں ڈپ کریں۔
٭ جیسے ہی تیل گرم ہو جائے اس میں یہ سموسے ڈال کر ڈیپ فرائی کرلیں۔
لیجیئے مزیدار گرما گرم ون بائٹ سموسے تیار ہیں۔
اب آپ ان کو ہری چتنی، کیچپ، لال چٹنی یا مایونیز کے ساتھ سروو کرلیں۔

فلننگ:

ان میں کسی چیز کی فلننگ نہیں ہوتی، لیکن اگر آپ کرنا چاہیں تو ابلے آلو یا گوبھی ڈال کر بنا سکتی ہیں۔

How To Make One Bite Samosa

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make One Bite Samosa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make One Bite Samosa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   6987 Views   |   15 Feb 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اسکول سے واپسی پر یہ مزیدار وَن بائٹ سموسے تو آپ نے بھی کھائے ہوں گے ۔۔۔ آج جانیئے ان کو گھر میں بنانے کی آسان ٹپ

اسکول سے واپسی پر یہ مزیدار وَن بائٹ سموسے تو آپ نے بھی کھائے ہوں گے ۔۔۔ آج جانیئے ان کو گھر میں بنانے کی آسان ٹپ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسکول سے واپسی پر یہ مزیدار وَن بائٹ سموسے تو آپ نے بھی کھائے ہوں گے ۔۔۔ آج جانیئے ان کو گھر میں بنانے کی آسان ٹپ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔