فروزن شولڈر ہو یا پھر کندھوں اور کمر کا درد، سردی کے موسم میں جسم کے ہر حصے کا درد کچھ بڑھ جاتا ہے اور بے آرامی کی کیفیت رہتی ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹر عیسیٰ نے ایک خاص ترکیب بتائی ہے جس کے استعمال سے جوڑوں کے درد میں مبتلا رہنے والے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
درد کش پاؤڈر
ڈاکٹر عیسیٰ جو مشہور ہربلسٹ ہیں اپنے وی لاگ میں جسم کے درد کو کم کرنے کے لئے ایک پھکی بنانے کا طریقہ بیان کررہے ہیں۔ جس کے لئے سورنجان شیریں (25گرام)، اسگند ناگوری (25 گرام)، انبہ ہلدی (25 گرام) اور قسط شیریں (25 گرام) جبکہ عقر قرحا (10گرام) لے کر سب چیزوں کو ملا کر کوٹی اور پھر گرائینڈ کر کے پابڈ بنا لیں۔ اس پاؤڈر کو صبح شام کھانے کے آدھے سے ایک گھنٹے بعد کھانا ہے۔ اگر درد زیادہ ہو تو دن میں 3 بار بھی اس پاؤڈر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
درد کم کرنے والا تیل
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ 100 گرام زیتون کے تیل میں 20 گرام لیمن گراس کا تیل مکس کریں اور فروزن شولڈر یا کمر یا پھر جسم کے کسی بھی جوڑ میں درد ہو تو اس تیل کا مساج کرلیں۔ درد جاتا رہے گا۔