ایسے افراد جو شوگر کی بارڈر لائن پر ہے تو آج ہی سے یہ نسخہ آزمائیں شوگر ایسے غائب ہو گی جیسے وہ تھی ہی نہیں

یہ بات توسب ہی جانتے ہیں کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے متوازن غذا بہت ضروری ہے لیکن اگر ذیا بیطس کا مرض لا حق ہو جائے تو آپ کی غذائی عادات تبدیل ہو جاتی ہیں ،اس مرض میں مبتلا ہو نے سے قبل کچھ نشانیا ں جنم لینے لگتی ہیں جو آپ کو آگاہ کرتی ہیں اگر آپ نے احتیاط سے کام نہیں لیا تو یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے جیسے خون میں چینی کی سطح نارمل سے زیادہ ہونامگر اتنا نہیں کہ آپ کو ذیا بیطس کا مریض کہا جائے ،تو ایسی صورت میں غذائی احتیاط کے ساتھ کچھ گھریلو نسخہ پر بھی عمل کیا جائے تو اس مرض سے بچا جا سکتا ہے میتھی دانہ کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ ایک بے حد مفید اور صحت بخش سبزی ہے ،اسے غذا اور دوا دونوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے یہی وجہ ہے ڈاکٹر عیسیٰ جو کسی تعرف کے محتاج نہیں ہیں انہوں نے میتھی دانہ کا ایک ایسا نسخہ بتایا ہے جس کے استعمال سے ایسے افراد جن کی شوگر بارڈر لائن پر ہے مگر ابھی وہ ذیا بیطس کے مریض نہیں بنے ہیں تو ان کی شوگر نارمل ہو جائے گی وہ ذیا بیطس کے مریض بننے سے محفوظ رہیں گے ۔ جانتے ہیں یہ نسخہ کیسے تیار کیا جاتا ہے ۔

اجزاء:

میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
پانی ایک گلاس

ترکیب:

میتھی دانہ کو ایک گلاس پانی میں رات بھر کے لئے بھگودیں ، صبح نہار منہ سادہ پانی پینے کے بعد میتھی دانہ کا پانی پی لیں یہ عمل شوگر نارمل ہو نے تک جاری رکھیں ۔ یہ نسخہ آپ کو ذیابیطس کا مریض بننے سے بچائے گا ،ساتھ ہی یہ پانی بہتر نظام انہضام ،جسم سے فاسد مادوں کا اخراج میں بھی مدد فراہم کرے گا ۔
نوٹ: یہ نسخہ صرف ایسے افراد استعمال کریں جو ابھی ذیابیطس کے مریض نہیں بنے ہیں جو مریض ہیں وہ اسے استعمال نہیں کریں ،اگر آپ کو قسم کی الرجی ہے تو اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں ۔

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   22959 Views   |   14 Jul 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ایسے افراد جو شوگر کی بارڈر لائن پر ہے تو آج ہی سے یہ نسخہ آزمائیں شوگر ایسے غائب ہو گی جیسے وہ تھی ہی نہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ایسے افراد جو شوگر کی بارڈر لائن پر ہے تو آج ہی سے یہ نسخہ آزمائیں شوگر ایسے غائب ہو گی جیسے وہ تھی ہی نہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.