سوہانجنا سے وزن گھٹانے کا آسان گھریلو نسخہ

آج کے تیز رفتار دور میں جہاں مشینوں نے ہماری زندگیوں کو جکڑ لیا ہے وہیں ہم خود بھی ان مشینوں کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ ان کے بغیر گزارہ ممکن نہیں رہا۔ مسلسل بیٹھے بیٹھے کام کرنا ،گھر کے کاموں میں بھی جسمانی مشقت کے بجائے ان مشینوں سے کام نے ہماری قوت مدافعت کو بھی متاثر کیا ہے۔ جسمانی مشقت کم ہونے سے وزن میں اضافہ ایک عام مسئلہ بن گیا ہے۔ جس سے نہ صرف آپ کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے، بلکہ جسمانی طور پر کئی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔
یہاں ہم آپ کے لئے ایک ایسی چائے لے کر آئے ہیں جس کو استعمال کر کے آپ بھی اس کی جادوئی اور معجزاتی خوبیوں کے معترف ہو جائیں گے ۔ روزانہ صبح نہار منہ اس کا استعمال آپ کو بے انتہا فائدے پہنچائے گا ۔ یہاں ہم آپ کے لئے مورنگا چائے یا سونجنا کی چائے کی ترکیب بتائیں گے جس سے آپ کو کیلشئیم،آئرن،میگنیشئیم،فاسفورس،پوٹاشئیم،سوڈیم اور زنک حاصل ہو گا۔اس چائے کا صرف 15 دن استعمال کریں اور پھر کچھ عرصے کے لئے چھوڑ دیں۔ مسلسل استعمال سے جسم میں ان چیزوں کی زیادتی ہو سکتی ہے۔ یہ چائے اینیمیا ،تھائی رائیڈ،پی سی اوز کے مسئلے کا شکار خواتین کے لئے بھی بہترین ہے۔

ماہرین کے مطابق مورنگا یا سوہانجنا وٹامنز اور منرلز سے بھرپور درخت ہے جس کے 100 گرام پتوں میں 99.1 ملی گرام کیلشیم ، 1.3 ملی گرام آئرن ، 35.1 ملی گرام میگنیشیم ، 70.8 ملی گرام فاسفورس، 471 ملی گرام پوٹاشیم ، 70 ملی گرام سوڈیم اور 0.85 ملی گرام زنک پایا جاتا ہے ۔ ۔ ایک ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق، سوہانجنا کی پھلی میں دودھ کے مقابلے میں 17 گنا زیادہ کیلشیم، دہی سے 9 گنا زیادہ پروٹین، گاجر سے 4 گنا زیادہ وٹامن اے، بادام سے 12 گنا زیادہ وٹامن ای، کیلے سے 15 گنا زیادہ پوٹاشیم اور پالک سے 19 گنا زیادہ فولاد شامل ہوتا ہے۔ سوہانجنا کے پتوں کی افادیت دیکھتے ہوئے مختلف ممالک میں انہیں بطور غذا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مغربی ممالک میں اس کے عرق سے کیپسول، گولیاں اور فوڈ سپلیمنٹ بناکر فروخت کیے جا رہے ہیں۔

نیم گرم پانی 1 گلاس
مورنگا پاؤڈر/سوہانجنا پاؤڈر آدھا یا 1 چائے کا چمچ
لیموں آدھا

نیم گرم پانی میں آدھا یا ایک چائے کا چمچ مورنگا پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں،اب اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور صبح نہار منہ پی لیں۔اس کو پینے سے چند ہی دن میں آپ کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی آئے گی۔ یہ وزن کو گھٹانے کے ساتھ ساتھ توانائی کو بوسٹ کرتا ہے۔اسی لئے اس کا بہت زیادہ استعمال خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔اگر پاؤڈر نہیں ہے تو اس کے پتے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ایک دفعہ میں 10 سے 15 پتے استعمال کریں۔

پاؤڈر بنانے کا طریقہ۔

سوہانجنا کے پتے اچھی طرح دھو کر ان کو دھوپ میں سکھا لیں اور گرائنڈر میں ڈال کر باریک پاؤڈر بنالیں۔

Moringa Tea Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moringa Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moringa Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3541 Views   |   09 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سوہانجنا سے وزن گھٹانے کا آسان گھریلو نسخہ

سوہانجنا سے وزن گھٹانے کا آسان گھریلو نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سوہانجنا سے وزن گھٹانے کا آسان گھریلو نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔