روزانہ آلو بُخارے کا رس پیتی ہوں ۔۔۔ 67 سالہ ریکھا بڑھاپے میں اتنی جوان کیسے نظر آتی ہیں اور اس جوس کو کیوں پیتی ہیں؟

ریکھا کی عمر 67 سال ہوگئی ہے، ان کی خوبصورتی آج بھی 90 کے اس دور کی ہے جب انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہزاروں لوگ ہوگئے تھے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اتنی عمر ہونے کے باوجود بھی ریکھا اتنی خوبصورت کیسے نظر آتی ہیں۔

ریکھا بھارتی ٹی شو میں لائیو بتایا تھا کہ:

'' دن میں کم سے کم 10 سے 12گلاس بھر کر پانی پئیں، بالوں میں آملہ ، سیکا کائی، میتھی دانہ اور کھوپرے کا تیل لگائیں، رات کو جلدی سونا، صبح جلدی اٹھنا میرے سُپر فِٹ رہنے کا راز ہے۔''

جلد کے بارے میں بتایا کہ میں روزانہ ایک گلاس آلو بخارے کا تازہ جوس پیتی ہوں، اس سے میری جلد بھی فریش رہتی ہے اور جسم کو طاقت بھی ملتی ہے۔ میں اب بھی یہ جوس روزانہ پیتی ہوں۔ اس سے ہڈیوں کا بھی درد کم ہوتا ہے اور جسم کو طاقت بھی ملتی ہے۔

لمبے بالوں کے بارے میں بتاتی ہیں کہ: '' بچپن سے میری امی نے میرے بالوں میں انڈے اور ناریل کا تیل لگایا ہے اور ہر ہفتے اصلی دیسی گھی سے بالوں کی مالش کرتی تھیں اور میں آج بھی ایسے ہی کرتی ہوں۔''

لپ اسٹک کے بارے میں بتایا کہ: '' آپ میک اپ کی دیگر چیزیں چھوڑ دیں، اگر صرف ایک گہرے رنگ کی لپ اسٹک ہی ہونٹوں پر لگالیں تو آپ کی خوبصورتی کھل کر واضح ہوگی، اس لئے میں ہمیشہ گہری لپ اسٹک لگاتی ہوں۔ اور آنکھوں پر بھاری آئی لیشز لگواتی ہوں، کیونکہ آنکھیں اور ہونٹ انسان کی اصل خوبصورتی کو واضح کرتے ہیں۔''

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1565 Views   |   06 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about روزانہ آلو بُخارے کا رس پیتی ہوں ۔۔۔ 67 سالہ ریکھا بڑھاپے میں اتنی جوان کیسے نظر آتی ہیں اور اس جوس کو کیوں پیتی ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (روزانہ آلو بُخارے کا رس پیتی ہوں ۔۔۔ 67 سالہ ریکھا بڑھاپے میں اتنی جوان کیسے نظر آتی ہیں اور اس جوس کو کیوں پیتی ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.