مجھ پر کالا عمل کروایا گیا جس کے بعد ۔۔ سلمیٰ ظفر نے شوبز چھوڑ کر ہوٹل کیوں کھولا؟ حیران کن انکشاف کردیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و کامیڈین سلمیٰ ظفر جو اب پردہ اسکرین پر نظر نہیں آتیں،گذشتہ روز مشہور یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کی گئیں جس میں انہوں نے ناقابل یقین انکشاف کیا۔

میزبان یوٹیوبر نادر علی نے سلمیٰ سے سوال کیا کہ آپ نے اداکاری چھوڑ کر ہوٹل کیوں کھولا؟ جس کے جواب میں سلمیٰ ظفر نے کہا کہ میں شیف تھی مگر میرا کام ہوٹل کےکاؤنٹر پر بیٹھنے کا تھا جہاں میں تمام معاملات دیکھا کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کھانے کے کام میں جادو بہت ہے لیکن جادو ویسے بھی بہت ہے جیسے کالے جادو یا علم کروا دینا جس سے آپ کا کام پورا نہ ہوسکے۔

نادر علی نے پوچھا کہ آپ ان چیزوں پر یقین رکھتی ہیں جس پر سلمیٰ ظفر نے کہا کہ میں ذاتی طور ایسی چیزوں پر یقین نہیں رکھتی مگر میں نے یہ چیزیں اپنی آنکھوں سے ہوتی دیکھی ہیں اور میں یہ چیزیں بھگت چکی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے بھی اس چیز پر گیارہ سال تک یقین نہیں کیا اور میں پریشانی کے عالم میں تھی تو مجھ سراج دین نامی مرحوم بزرگ کے پاس لاہور بھیجا گیا۔ ان کے پاس گئی تو معلوم ہوا کہ مجھ پر 22 افراد نکلے تھے جنہوں نے عملیات کروایا ہوا تھا۔

سلمیٰ ظفر نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ایک میرے ہوٹل ایک تازہ چکن کا گوشت آرہا ہے، سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور پھر لوگ اپنے گھروں سے وہی کھانا لے کر آرہے تھے کہ جس میں کٹے ہوئے بال پڑے ہوئے تھے اور کیڑے چل رہے ہیں۔

سلمیٰ ظفر نے مزید بتایا کہ مجھے منافع بہت اچھا ہوتا ہے مگر جب آپ کا کام ہی روک دیا جائے تو اس کا مطلب کچھ تو بات ہے۔ بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جنہیں میرا ہوٹل نظر ہی نہیں آتا تھا۔ مزید سلمیٰ ظفر نے اپنے کام سے متعلق کیا کہا دیکھئے ویڈیو۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   13973 Views   |   22 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about مجھ پر کالا عمل کروایا گیا جس کے بعد ۔۔ سلمیٰ ظفر نے شوبز چھوڑ کر ہوٹل کیوں کھولا؟ حیران کن انکشاف کردیا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (مجھ پر کالا عمل کروایا گیا جس کے بعد ۔۔ سلمیٰ ظفر نے شوبز چھوڑ کر ہوٹل کیوں کھولا؟ حیران کن انکشاف کردیا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.