قبض سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کونسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا مشورہ دیتے ہیں

ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص قبض کا مسلسل شکار رہتا ہے اور نظامِ ہاضمہ پُرسکون نہیں رہتا تو اسے اپنی روزمرہ کی غذا میں صرف 2 سے 3 غذاؤں کا استعمال شامل کر لینا چاہیئے۔
پھر چاہے آپ سارا دن جو بھی کھائیں مگر دوا کے طور پر دن میں ایک سے 2 مرتبہ ہماری بتائی ہوئی غذا کا استعمال لازمی کریں، ایسا کرنے سے نہ صرف قبض میں آرام آئے گا بلکہ آپ کی مجموعی صحت ٹھیک ہو جائے گی کیونکہ اگر نظامِ ہاضمہ درست نہ ہو خاص طور پر اگر قبض ہو تو اس کا براہِ راست اثر ہماری مجموعی صحت پر پڑتا ہے کیونکہ اس سے آنتیں متاثر ہوتی ہیں۔

قبض میں کونسی غذاؤں کا استعمال کریں؟

• گھی اور گُڑ

کیونکہ سردی کا موسم ہے اور ایسے میں گُڑ ہماری صحت کے لئے بہترین ہے ساتھ ہی دیسی گھی میں ملا ہوا گُڑ اگر استعمال کیا جائے تو قبض دور ہوگا روزانہ دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد گھی اور گُڑ ملا کر ایک سے دو چمچ کھا لیں اس سے میٹھا کھانے کی خواہش بھی دور ہو گی اور نظامِ ہاضمہ بھی درست رہے گا ساتھ ہی گڑ آپ کو سردی کے اثرات سے بھی بچائے گا۔

• خربوزہ/تربوز،سردا

اکثر اوقات ہمارے جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے قبض ہو جاتا ہے، ماہرین صحت کے مطابق ایسے میں پانی سے بھرے ہوئے پھل جسم سے ہائیڈریشن دور کرنے اور الیکٹرولائٹ بیلنس کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں، مقامی خربوزہ یا تربوز یا پھر سردا قبض کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے اور معدے کے مسائل کی روک تھام میں بھی مدد کرتا ہے۔ پھل کو بس ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے شام کے 3-4 بجے کے قریب ایک صحت بخش ناشتے کے طور پر کھائیں۔

• سفید تِل

سفید تِل مثانے اور آنتوں کی صحت کے لئے بےحد فائدے مند ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال قبض کی شکایت کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے رات کے کھانے کے بعد ایک سادی غذا جسے اپنی ڈائٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے وہ ہے سفید تل کا لڈو یا ٹکڑی ماہرین کے مطابق تل فائبر، وٹامن ای، اور ضروری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے، یہ سب ہاضمے کے عمل میں مدد کرتے ہیں چاہیں تو کھُلے ہوئے تِل میں ایک چمچ شہد ملا کر رات کے کھانے کے بعد کھائیں، اس سے نیند بھی پُرسکون آئے گی اور بھرپور فوائد ملیں گے۔

Qabz Se Nijat Pane Ke Totkay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qabz Se Nijat Pane Ke Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabz Se Nijat Pane Ke Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2708 Views   |   04 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

قبض سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کونسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا مشورہ دیتے ہیں

قبض سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کونسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا مشورہ دیتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبض سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کونسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا مشورہ دیتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔