شریفہ پھل کے کرشماتی فوائد ! جان کر آپ کھائے بنا رہ نہ پائیں گے

شریفہ گرم آب وہوا کا پھل ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اس کا آبائی وطن ویسٹ انڈیز ہے۔ پاکستان میں اس کی کاشت بہت کم کی جاتی ہے۔ یہ صرف صوبہ سند ھ میں کاشت کیا جاتا ہے۔ پھلوں کے شوقین افراد اپنے گھر کے باغیچے میں بھی کاشت کرلیتے۔اس کی فصل سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔مارچ کے مہینے میں پھول کھلتے ہیں، جولائی میں پھول پھل بن جاتے ہیں اور دسمبر میں پھل پک کر تیار ہو جاتا ہے۔


شریفہ سے ہمارے جسمانی مسائل کا علاج:
شریفے کی پتیوں کا جوشاندہ پینے سے رسولی اور معدے کے زخم دور ہوجاتے ہیں۔
پتیوں کا پیسٹ سر پر لگانے سے جوئیں ختم ہوجاتی ہیں۔
شریفے کے درخت کی چھال اسہال دور کرنے میں معاون ہے۔
شریفے کی جڑ پیچش، مالیخولیا اور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف ختم کرتی ہے۔
شریفے میں جمنے والی چکنائی (Satruatedfat)کم ہوتی ہے، البتہ لحمیات اور نشاستہ زیادہ ہوتے ہیں۔اس میں حیاتین الف (وٹامن اے) حیاتین ج (وٹامن سی) پوٹاشیم،میگنیرئیم اور فولاد بھی پائے جاتے ہیں۔حیاتین الف بینائی بہتر بناتی ہے۔
حیاتین ہڈیوں کی خشکی روکنے میں مدد کرتی ہے۔
پوٹاشیم پٹھوں کی کمزوری دور کرتا ہے۔
میگنیرئیم جوڑوں کے درد اور ورم سے نجات میں معاون ہے۔

Sharifa Phal Ke Fawaid In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sharifa Phal Ke Fawaid In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sharifa Phal Ke Fawaid In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6538 Views   |   11 Dec 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

شریفہ پھل کے کرشماتی فوائد ! جان کر آپ کھائے بنا رہ نہ پائیں گے

شریفہ پھل کے کرشماتی فوائد ! جان کر آپ کھائے بنا رہ نہ پائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شریفہ پھل کے کرشماتی فوائد ! جان کر آپ کھائے بنا رہ نہ پائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔