لگتا ہے اس گھر میں کبھی صفائی نہیں ہوتی! گھر کے وہ 5 حصے جو آپ کے پھوہڑ پن کا راز کھول دیتے ہیں۔۔ جانیں انھیں صاف کرنے کے طریقے

صاف ستھرا گھر ہر خاتون ِ خانہ کی اولین ترجیح ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی عورت اپنی ذات پر پھوہڑ پن کا ٹھپا برداشت نہیں کرسکتی۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بظاہر جگمگاتا گھر بھی گندا لگ رہا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ چند ایسے کونے ہیں جن پر خواتین توجہ دینا بھول جاتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ان جگہوں کی نشاندہی کرنے کے علاوہ انھیں صاف کرنے کا طریقہ بھی بتایا جائے گا۔

سوئچ بورڈز

اکثر چمچماتے کمروں میں نظر بدنما سوئچ بورڈز پر جا ٹہرتی ہے۔ انگلیوں کے داغ اور دھول مٹی سوئچ بورڈز پر جم جم کر بہت برا تاثر دیتے ہیں۔ ان کو اگر بدلنا ممکن نہ ہو تو کسی موٹے کپڑے کو سرف ملے پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں یا گلنٹ کے زریعے سوئچز کو صاف کریں۔ احتیاطاً بجلی کا مین سوئچ بند کرنا نہ بھولیے گا۔

چولہے پر جما ہوا تیل یا کھانا

ابالتے ہوئے گرجانے والا دودھ یا سالن جم کے چولہے سے گیس کے اخراج کو تو متاثر کرتا ہی ہے لیکن دیکھنے میں بھی کافی ناگوار لگتا ہے اس لئے چولہے کو کبھی گندا نہ چھوڑیں۔ ہمیشہ کھانا پکانے کے بعد چولہا صاف کرنا عادت بنا لیں یا ہفتے کے ہفتے مخصوص پراڈکٹس یا پھر بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر اس کی مدد سے چولہے کو صاف کریں۔

بیسن کا نل

اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنے باتھ روم کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں تو یہ جاننا آپ کے لئے بہت ضروری ہے کہ باقی جگہوں کی طرح نل بھی خصوصی صفائی مانگتے ہیں۔ صابن لگے ہاتھوں سے نل کو چھونا انھیں داغدار کردیتا ہے اس لئے نل کو کسی پرانے توٹھ برش سے اچھی طرح صاف کریں اور ٹشو پیپر سے پونچھ کر خشک بھی کریں۔ اس سے نل کی چمک برقرار رہتی ہے۔ باتھ روم پونچھنے کے لئے ہمیشہ ڈسپوزیبل اشیاء کا استعمال کریں۔

گندا کارپٹ

برش سے کارپٹ صاف کرنے کے باوجود اس پر لگے داغ نہیں نکلتے۔ اگر ڈرائی کلین کے لئے دینے کا ٹائم نہیں ہے تو کپڑا گیلا کرکے قالین کو صاف کریں۔

ٹوٹا ہوا فرش

اگر ٹائلز چٹخ کر کنارے سے اکھڑ جائے اور آپ کا اسے فوری طور پر بنوانے کا ارادہ نہ ہو تو بجائے ٹوٹے ہوئے حصے کو ایسے ہی چھوڑنے کے اس پر کوئی چھوٹا رگ ڈال دیں۔

Ghar Ki Safai Ka Naya Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ghar Ki Safai Ka Naya Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Ki Safai Ka Naya Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   36787 Views   |   05 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 November 2024)

لگتا ہے اس گھر میں کبھی صفائی نہیں ہوتی! گھر کے وہ 5 حصے جو آپ کے پھوہڑ پن کا راز کھول دیتے ہیں۔۔ جانیں انھیں صاف کرنے کے طریقے

لگتا ہے اس گھر میں کبھی صفائی نہیں ہوتی! گھر کے وہ 5 حصے جو آپ کے پھوہڑ پن کا راز کھول دیتے ہیں۔۔ جانیں انھیں صاف کرنے کے طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لگتا ہے اس گھر میں کبھی صفائی نہیں ہوتی! گھر کے وہ 5 حصے جو آپ کے پھوہڑ پن کا راز کھول دیتے ہیں۔۔ جانیں انھیں صاف کرنے کے طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔