پاکستان میں بھی کچھ پھل ایسے ہیں جو کہ عام طور پر بہت کم نظر آتے ہیں ان میں سے ایک شریفہ بھی ہے۔ شریفہ کو ہندی زبان میں ’سیتا پھل‘ جبکہ انگریزی زبان میں ’شوگر ایپل یا کسٹرڈ ایپل‘ کہا جاتا ہے۔ یہ پھل اپنے اندر صحت کا خزانہ سموئے ہوئے ہے۔ شريفہ كے اندر اعلى درجہ كى توانائى، وٹامن سى ،مینگنیز اور وٹامن بى 6، وٹامن بی 2 ، بی 3 بی 5 ، بی 9 ، آئرن ، میگنیشیم ، فاسفورس اور پوٹاشیم مناسب مقدار میں پائى جاتى ہے، منفرد ذائقے، اہم غذائی اجزاء اور صحت کے لیے متاثر کن فوائد سے بھرپور یہ پھل کافی لذیذ بھی ہوتا ہے۔ شریفہ گرم آب وہوا کا پھل ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اس کا آبائی وطن ویسٹ انڈیز ہے۔ پاکستان میں صرف صوبہ سند ھ میں کاشت کیا جاتا ہے۔اس کی فصل سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔ مارچ کے مہینے میں پھول کھلتے ہیں، جولائی میں پھول پھل بن جاتے ہیں اور دسمبر میں پھل پک کر تیار ہو جاتا ہے۔
نظر کی کمزوری اوربینائی کو بہتر بناتا ہے
شریفہ رائبوفلیون اور وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ دونوں اجزاء عمر بڑھنے سے آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی کمزوری سمیت دیگر مسائل کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے
وٹامن سی کی موجودگی کے باعث یہ پھل جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے، یہ وٹامن جسم سے ورم اور سوجن دور کرتا ہے اوراس پھل کو استعمال کر کے آپ موسمی بیماریوں یا انفیکشن سے بھی بچ سکتے ہیں۔
جوڑوں کے درد میں کمی لائے
اس میں موجود میگنیشم جسم میں پانی کے توازن کو درست کرتا ہے جبکہ جوڑوں سے ایسڈز کو ہٹاتا ہے، جس سے جوڑوں کے مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے،اس کے علاوہ یورک ایسڈ میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس پھل کا استعمال پٹھوں کی کمزوری کے خلاف مدد دے سکتا ہے۔
نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے
یہ پھل آنتوں سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں کارآمد ثابت ہوتا ہے جبکہ آنتوں کو فعال کر کے نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے۔
خون کی کمی دور کرے
انار ، سیب ،کیلے، فالسے کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ ان سے آئرن کی کمی دور ہوتی ہےلیکن شریفے کے بارے میں شاید نہ جانتے ہوں کہ اس میں آئرن کی مناسب مقدار کی موجودگی بلڈ کاؤنٹ بڑھا کر اینیمیا جیسے مرض کے علاج کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
جلد کی تازگی بڑھائے
اس میں موجود غذائی اجزاء کولیجن کوحرکت میں لاکرجھریاں اور فائن لائنز کو کم کرتے ہیں، جبکہ خلیات میں ہائیڈریشن کو بہتر کرکے قدرتی طور پر جلد کو جگمگانے میں مدد دینے والا پھل ہے۔
میگنیشم سے بھرپور
اس میں موجود میگنیشم جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھتا ہے اور جوڑوں سے تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے جس سے جوڑوں کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
پٹھوں کی صحت کیلئے مفید
اس پھل کا کثرت سے استعمال پٹھوں کی کمزوری دُور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس میں پائے جانے والے بعض اجزاء جسم میں سرطان کے خلیات پھیلنے سے روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ڈپریشن اور تناؤ دور کرتا ہے
اس میں وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جس کی کمی چڑچڑے پَن کا بھی باعث بنتی ہے، لہٰذا اس پھل کا استعمال ڈیپریشن اور تناؤ دُور کرتا ہے۔
کیلشئیم کی وافر مقدارموجود ہے
کیلشیم کثرت سے پایا جاتا ہے، کیلشیم کی وجہ سے دانتوں کی تکالیف ختم ہوجاتی ہیں، توسوڈیم اور پوٹاشیم کی مخصوص مقدار بُلند فشارِخون کنٹرول کرتی ہے۔
ذیابطیس کے مرض میں فائدہ مند
شریفے میں موجود فائبر ذیابطیس سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ آئرن کی موجودگی دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے فائدہ مند ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shareefa Phal Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shareefa Phal Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.