گردے کے مریضوں کے لئے گاجر کا استعمال کیسا ہے؟ جانیئے گاجر کے وہ فوائد جو آپ کو ڈاکٹر کے خرچے سے بچائے

گاجر ایک ایسی سبزی ہے جس میں فائبر کی وافر مقدار کے ساتھ ڈھیروں غذائی اجزاء، منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، یہ صحت بخش غذائی اجزاء حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گاجر کا استعمال گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے۔
جی ہاں! گاجر جہاں جسمانی صحت کے لئے بےحد فائدے مند ہے وہیں گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے کئی امراض سے شفاء کا زریعہ ہے، آیئے گاجر کے حیرت انگیز فوائد جان لیتے ہیں۔

گردے کے مریضوں کے لئے گاجر کا استعمال کیسا ہے؟

گاجر کو مختلف طریقوں سے یعنی بطورِ ترکاری دوسری سبزیوں کے ساتھ ملا کر، سلاد بنا کر یا پھر جوس بنا کر استعمال کیا جاتا ہے اسے استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ اس کا جوس بنا کر پینا ہے۔ گاجر کا جوس بنا کر پینے سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے گردوں سے یورک ایسڈ کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو گردوں سے یورک ایسڈ کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ پیشاب کی جلن اور یو ٹی آئی کے مرض کو بھی دور کرتا ہے، گاجر کے استعمال سے گردے صحت مند ہوتے ہیں اور یہ ہمیں کئی قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔

• میٹابولزم کو بڑھانے میں مددگار

گاجر کا رس ہمارے میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، کیلوریز میں کم ہونے کی وجہ سے یہ پِتّے کے رس کے اخراج میں مدد کرتا ہے جو ہمارے میٹابولزم کو مزید بڑھاتا ہے، پتے کا یہ زہریلا رس چربی کو توڑنے میں مدد کرتا ہے، اور یوں جسم سے اضادفی چربی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے، گاجر کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال آپ کے گردوں پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالتا اور گردوں کو فٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

• آنکھوں کے لئے مفید

گاجر کا رس بھی ہماری آنکھوں کے لیے بہت اچھا ہے، یہ وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بھرپور ذریعہ ہے جو آنکھوں سے ورم یا سوجن کو دور کرتا ہے جو کہ گردے کی بیماری کی ایک عام علامت ہے۔

• قوتِ مدافعت میں اضافہ

گاجر کا جوس آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور آپ کے جسم کو متعدد انفیکشن سے بچانے کا کام کرتا ہے، اس میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جلد سے متعلق کئی مسائل کا علاج کرتے ہیں، گاجر کے جوس میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو انسان کو زکام اور فلو سے بچاتا ہے۔

• کینسر سے بچانے میں مددگار

گاجر کا جوس آپ کو کینسر کے خطرے سے بھی دور رکھتا ہے جو جسم میں غیر معمولی خلیات کی پیداوار کی وجہ سے ہوتا ہے گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ان خلیات کی پیداوار کی روک تھام کا کام کرتے ہیں۔

• کولیسٹرول گھٹائے

گاجر کا رس خون میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے، آپ کے بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول میں رکھ کر، گاجر کا جوس آپ کو صحت کے متعدد مسائل سے بچاتا ہے۔

Gurday Ke Mareezon Ke Liye Gajar Ka Istemal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurday Ke Mareezon Ke Liye Gajar Ka Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurday Ke Mareezon Ke Liye Gajar Ka Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3636 Views   |   13 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

گردے کے مریضوں کے لئے گاجر کا استعمال کیسا ہے؟ جانیئے گاجر کے وہ فوائد جو آپ کو ڈاکٹر کے خرچے سے بچائے

گردے کے مریضوں کے لئے گاجر کا استعمال کیسا ہے؟ جانیئے گاجر کے وہ فوائد جو آپ کو ڈاکٹر کے خرچے سے بچائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردے کے مریضوں کے لئے گاجر کا استعمال کیسا ہے؟ جانیئے گاجر کے وہ فوائد جو آپ کو ڈاکٹر کے خرچے سے بچائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔