لیکوریا سے ماہواری میں بے قاعدگی ہو جاتی ہے اور ۔۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کلونجی سے کیسے بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو آپ کو بھی معلوم ہونی چاہیئے

خواتین کی صحت کو صحت مند گھرانے کے لئے بہت زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے، کیونکہ جب تک یہ مضبوط نہیں ہوں گی، آنے والی نسل اور نومولود بچوں کو بھی اس کے اثرات سے منفی نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں۔
خواتین اور بالغ لڑکیوں میں آج کل لیکوریا کی بیماری عام ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ کوئی بیماری نہیں مگر پھر بھی لوگ اس کے بارے میں بات نہیں کرتے ، جس کے شدید نقصانات خواتین کے تولیدی نظام اور دیگر اندرونی نظاموں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

لیکوریا کیا ہے؟

خواتین کے جسم سے خارج ہونے والی سفید یا زرد رنگت کی رطوبت کو لیکوریا کہا جاتا ہے، اس ڈسچارج کااصل مقصد جسم سے نقصان دہ بیکٹیریا اوردیگر حیاتیات کاجسم سے نکلنا ہے۔ اگر یہ ڈسچارج سفید اور بدبو کے بغیر ہوتو نارمل بات ہے لیکن اگر یہ گاڑھا اور بدبو دار ہو تو لیکوریا ہے۔

لیکوریا کیوں بنتا:

جب ہمارے گردے، آنتیں اور جلد جسم سے ٹاکسن (تولیدی نظام میں موجود مادے) کو نکالنے میں ناکام ہوتی ہیں تو نتیجے کے طور پر جسم ان ٹاکسن کو اووریز کے ذریعے سے ڈسچارچ کی شکل میں خارج کرنے کی کوشش کرتا ہے بعض اوقات یہ صرف چپچپا سفید ماہ ہوتا ہے اور سنگین ہونے کی صورت میں پیپ کا اخراج بھی اس کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

لیکوریا کی علامات:

دراصل اس کی علامات جسم سے سفید مادے کا اخراج ہی ہے جوکہ عموماً ماہواری سے قبل خواتین کو ہوتا ہے لیکن مستقل ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا سب سے زیادہ اہم ہے۔

لیکوریا کی وجہ:

اس کی سب سے اہم اور بنیادہ وجہ متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا اور اپنی جسمانی نگہداشت نہ کرنا ہے، جسم میں ہارمونل تبدیلیاں بھی بعض اوقات لیکوریا کی وجہ بنتی ہیں۔

اثرات:

لیکوریا کی وجہ سے خواتین کے ساتھ مختلف قسم کے مسائل ہوتے ہیں جن میں کمر درد، پٹھوں کی سوجن، ماہواری میں بے قاعدگی، بہت زیادہ یا بہت کم ماہواری کا آنا، بانجھ پن، دورانِ حمل مشکلات، ڈلیوری کے وقت درد کی زیادتی، سر درد، جسمانی تھکاوٹ، پسینے کی زیادتی اور جلد پر داغ دھبے نکلنا ہیں۔

ڈاکٹر کلونجی سے علاج بتاتے ہیں:

گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ثمینہ علی کہتی ہیں کہ: '' کلونجی کو روزانہ صبح نہارمنہ ایک کپ نیم گرم دودھ کے ساتھ چبا کر کھائیں اس سے لیکوریا جیسے مسائل بآسانی ختم ہوسکتے ہیں، کیونکہ کلونجی اینٹی سفید ڈسچارج سمجھی جاتی ہے جو تولیدی نظام میں مضبوطی کا باعث بنتی ہے۔ ''

گھریلو علاج:

٭ تلسی کے پتوں کا رس، کلونجی پاؤڈر اور شہد ہم وزن مکس کریں اور دن میں کسی بھی وقت کھالیں۔
٭ چار گلاس پانی میں دو سے تین چائے کے چمچ میتھی دانہ اور تین چمچ کلونجی کو پکائیں اور یہ قہوہ پی لیں۔
٭ ایک کپ دہی میں چار چمچ کلونجی کو پیس کر ڈالیں اور اس کو کھائیں۔

Kalonji Se Mahwari Ki Be Tarteebi Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kalonji Se Mahwari Ki Be Tarteebi Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kalonji Se Mahwari Ki Be Tarteebi Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12679 Views   |   04 Dec 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لیکوریا سے ماہواری میں بے قاعدگی ہو جاتی ہے اور ۔۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کلونجی سے کیسے بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو آپ کو بھی معلوم ہونی چاہیئے

لیکوریا سے ماہواری میں بے قاعدگی ہو جاتی ہے اور ۔۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کلونجی سے کیسے بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو آپ کو بھی معلوم ہونی چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیکوریا سے ماہواری میں بے قاعدگی ہو جاتی ہے اور ۔۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کلونجی سے کیسے بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو آپ کو بھی معلوم ہونی چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔