نعمان مسعود ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پہلے ڈرامہ سیریل شہباز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ڈرامہ سیریل نیند میں ماریہ واسطی کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا اور بندھن ڈرامے میں نادیہ خان کے ساتھ۔
حال ہی میں، نعمان مسعود مدیحہ نقوی کے شو میں نظر آئے جہاں وہ اپنی مرحومہ والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور اپنے آنسوؤں کو بہنے سے روک نہ پائے۔
نعمان مسعود نے اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے کبھی نہیں لگا کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے بلکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے آس پاس ہیں۔ میں ان کی قبر پر جاتا ہوں، اسے صاف کرتا ہوں، فاتحہ پڑھتا ہوں، لیکن پھر بھی مجھے کبھی ان کی قبر میں ان کی احساسِ موجودگی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ میں ان کو اپنے اردگرد محسوس کرتا ہوں۔ ہاں میں نماز میں ان کے لیے دعا کرتا ہوں، تلاوت کرتا ہوں ان کے لیے لیکن کبھی محسوس نہیں ہوا کہ وہ میرے ساتھ نہیں ہیں۔ میں انہیں اپنی بہن، بیوی اور بیٹی میں بھی دیکھتا ہوں۔
نعمان مسعود اپنی والدہ کے انتقال پر بات کرتے کرتے جذباتی ہوگئے اور رونے لگے، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کے انتقال کی وجہ سے کراچی چھوڑا کیونکہ میں ان کی ان گنت یادوں سے جان چھڑانا چاہتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے کراچی اس لیے چھوڑا کہ میں ان کا جانا برداشت نہ کر سکا، میں رونا نہیں چاہتا لیکن رو جاتا ہوں انہیں یاد کر کے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Noman Masood Got Emotional For His Mother and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Noman Masood Got Emotional For His Mother to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
قبر پر جا کر فاتحہ پڑھتا ہوں لیکن محسوس نہیں ہوتا کوئی اندر ۔۔ نعمان مسعود نے اپنی ماں کی قبر کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
قبر پر جا کر فاتحہ پڑھتا ہوں لیکن محسوس نہیں ہوتا کوئی اندر ۔۔ نعمان مسعود نے اپنی ماں کی قبر کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبر پر جا کر فاتحہ پڑھتا ہوں لیکن محسوس نہیں ہوتا کوئی اندر ۔۔ نعمان مسعود نے اپنی ماں کی قبر کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔