معصوم بچے کو ہمیشہ کیلئے سُلا دیا ۔۔ امریکہ میں 71 سالہ شخص نے 6 سالہ بچے کو کیوں اور کس بنا پر مارا؟ وجہ جان کر رونگٹتے کھڑے ہو جائیں گے

امریکہ سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق، ایک 71 سالہ شخص نے نفرت اور عقیدے کی بنیاد پر ایک 6 سالہ بچے کو چاقو کے وار سے ہلاک کردیا جبکہ اسکی 32 سالہ ماں اس حادثے میں شدید زخمی ہوئی۔

یہ حادثہ ہفتے کے روز شکاگو سے تقریباً 64 کلومیٹر (40 میل) جنوب مغرب میں پلین فیلڈ ٹاؤن شپ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، اس شخص کو حراست میں لے کر اس پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کا نتیجہ ہے، کیونکہ بچہ فلسطینی مسلمان تھا۔

ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ، معصوم بچے کو فوجی طرز کے چاقو سے 7 انچ (18 سینٹی میٹر) سیرٹ بلیڈ سے 26 بار وار کیا گیا، جبکہ والدہ کے جسم پر چھریوں کے درجن سے زائد زخم تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص، جس کی شناخت حکام نے ظاہر نہیں کی ہے، ہفتے کے روز رہائش گاہ کے ڈرائیو وے کے قریب زمین پر سیدھا بیٹھا پایا گیا، اس کی پیشانی پر کٹ کے نشان تھے۔

شکاگو چیپٹر کے کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد ریحاب نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، "ہمارے دل بھاری ہیں، اور ہماری دعائیں پیارے بچے اور اس کی ماں کے ساتھ ہیں۔"

اس افسوس ناک واقعہ پر امریکی صدر جو بائیڈن کا بھی پیغام سامنے آیا ہے انہوں نے کہا کہ، "بچے کا خاندان فلسطینی مسلمان تھا جو امریکہ میں اس بات کی تلاش میں آیا تھا کہ انہیں یہاں سکون، سیکھنے کے مواقع اور عبادت کی آزادی ہوگی۔"

6 Years Old Boy Stabbed By Man In America

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 6 Years Old Boy Stabbed By Man In America and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 6 Years Old Boy Stabbed By Man In America to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1998 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

معصوم بچے کو ہمیشہ کیلئے سُلا دیا ۔۔ امریکہ میں 71 سالہ شخص نے 6 سالہ بچے کو کیوں اور کس بنا پر مارا؟ وجہ جان کر رونگٹتے کھڑے ہو جائیں گے

معصوم بچے کو ہمیشہ کیلئے سُلا دیا ۔۔ امریکہ میں 71 سالہ شخص نے 6 سالہ بچے کو کیوں اور کس بنا پر مارا؟ وجہ جان کر رونگٹتے کھڑے ہو جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ معصوم بچے کو ہمیشہ کیلئے سُلا دیا ۔۔ امریکہ میں 71 سالہ شخص نے 6 سالہ بچے کو کیوں اور کس بنا پر مارا؟ وجہ جان کر رونگٹتے کھڑے ہو جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔