کانپتے ہاتھوں سے بزرگ والد بیٹے سے معافی مانگ رہے تھے ۔۔ خفیہ کیمرے میں ظالم بیٹے کا والد پر تشدد، صارفین افسردہ ہو گئے دیکھیے

اپنے ہی سگے ماں باپ پر تشدد کرنا تو دور ہم سے رحم اور اللہ کا ڈر رکھنے والا کسی دوسرے انسان پر بھی ظلم کرتے وقت سوچتا ہے۔

لیکن شاید قیامت ہی کی نشانی ہے کہ سگی اولاد اپنے والدین پر تشدد کر رہی ہے، انہیں ذہنی تکلیف دے رہی ہے۔

ایسا ہی کچھ ایک بزرگ والد کے ساتھ ہوا ہے، جس پر نوجوان بے حس بیٹے نے ذہنی اذیت میں مبتلا کیا۔ دوسری جانب بزرگ شہری کانپتے ہاتھوں کے ساتھ اُس نوجوان کے سامنے ہاتھ جوڑ رہا ہے۔ صارفین اُس وقت حیران رہ گئے جب یہ نوجوان اُس بزرگ شہری کو ابو ابو کہہ کر مخاطب ہو رہا تھا، یعنی ایک بیٹا اپنے بزرگ والد پر حاوی ہونے اور تشدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ویڈیو بنانے والے نے کمال پُھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ویڈیو بنائی اور ویڈیو کے آخر میں والد سے بات طیت بھی کی۔

بے حس بیٹے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ والد کو جو کہ کمزور بھی اور بزرگ بھی ہیںِ انہیں خود اٹھا کر باہر لا رہا ہے، اور کہہ رہا ہے آپ خود گئے تھے نا پولیس اسٹیشن، دراصل والد اپنی حفاظت کی خاطر پولیس اسٹیشن گئے تھے جس پر بیٹے کو یہ عمل ایک آنکھ نہ بھایا۔

والد نے یہاں تک کہ اپنی موت کی دعا بھی کر دی، لیکن بے حس بیٹے کے احساس ندامت پر ذرا برابر بھی جو تک نہیں رینگی۔

افسوس ناک بات یہ بھی ہے کہ جس والد نے بچپن سے جوانی تک اپنے بچوں کو ہر چیز کھلائی اور سب کچھ دیا، آج اسی کو سوکھی روٹی اور پانی نما سالن دیا جا رہا تھا اور خود بے حس بیٹا برگر کھا رہا تھا۔سوشل میڈیا پر بیٹے کے تشدد کی وجہ کو جائیداد کا تنازع قرار دیا جا رہا ہے۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1571 Views   |   18 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کانپتے ہاتھوں سے بزرگ والد بیٹے سے معافی مانگ رہے تھے ۔۔ خفیہ کیمرے میں ظالم بیٹے کا والد پر تشدد، صارفین افسردہ ہو گئے دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کانپتے ہاتھوں سے بزرگ والد بیٹے سے معافی مانگ رہے تھے ۔۔ خفیہ کیمرے میں ظالم بیٹے کا والد پر تشدد، صارفین افسردہ ہو گئے دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.