14 سال کی عمر تک باپ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔۔ 140 کلو وزن کیسے کم کیا؟ اذان سمیع کے نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات

“میں نے پانچ برس کی عمر سے لے کر 14 سال کی عمر تک اپنے والد عدنان سمیع کو دیکھا تک نہیں۔ 14 برس کا ہوا تو وہ میرے ساتھ ڈیڑھ سال تک رہے۔ اس کے بعد ایک بار پھر اگلے13 برسوں تک ان سے دور رہااور اب صرف ایک مہینے پہلے ان سے ملا ہوں۔“

یہ کہنا ہے اذان سمیع کا جو خود تو نامور گلوکار ہیں ہی لیکن ان کی ایک بڑی پہچان عدنان سمیع اور اپنے عہد کی حسین ترین اداکارہ زیبا بختیار کا بیٹا ہونا بھی ہے۔ البتہ والدین کی طلاق کے بعد اذان سمیع کی زندگی پر گہرے نتائج مرتب ہوئے۔ گزشتہ دنوں اذان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اس حوالے سے گفتگو کی۔

اذان کہتے ہیں کہ “اپنے والد کے ساتھ رہتے ہوئے لگتا تھا کہ میں ان کے مسائل سمجھ تو سکتا ہوں لیکن میں نے کبھی ایک گھر والا ماحول نہیں دیکھا۔ موسیقی واحد شے تھی جس نے مجھے میرے والد سے قریب کیا۔ کبھی بزنس مین کے بیٹے جیسی زندگی نہیں گزاری بلکہ ماں نے پرورش میں بہت محنت کی ہے۔“

اپنے وزن کے حوالے سے اذان سمیع خان نے بتایا کہ ان کا وزن لڑکپن میں 140 کلو تھا جس کی وجہ ہر وقت کھاتے رہنے کی بیماری تھی جس کے لئے انھیں نفسیاتی ماہر کی مدد لینی پڑی۔ ایک وقت تھا کہ وہ صرف شلوار پہنتے تھے کیونکہ انھیں ٹراؤزر فٹ نہیں آتے تھے لیکن بیٹی کی پیدائش کے وقت انھوں نے خود کو بدلنے کی ٹھانی اور وزن کم کیا۔

Azan Sami Interview About Parents Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Azan Sami Interview About Parents Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Azan Sami Interview About Parents Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1592 Views   |   15 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

14 سال کی عمر تک باپ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔۔ 140 کلو وزن کیسے کم کیا؟ اذان سمیع کے نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات

14 سال کی عمر تک باپ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔۔ 140 کلو وزن کیسے کم کیا؟ اذان سمیع کے نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 14 سال کی عمر تک باپ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔۔ 140 کلو وزن کیسے کم کیا؟ اذان سمیع کے نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔