شیف ریسٹورنٹ میں جلدی کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیں پروفیشنل طریقے تاکہ آپ بھی بچائیں اپنا وقت اور بڑھائیں کھانوں کا ذائقہ!

کھانا جلد از جلد پکانا ہر عورت چاہتی ہے تاکہ وہ وقت بچا کر کوئی اور کام کرلے، اسی لئے کم وقت میں لذیز کھانے بنانے کی کچھ آسان ٹپس ایکسپرٹ کی جانب سے بتائی گئی ہیں جو کے فوڈز میں ہم آپ کے لئے آج بتا رہے ہیں تو آپ بھی جانیں اور اپنی جیسی دوسری خواتین کو بھی بتائیں تاکہ سب کے گھروں میں کھانا مزیدار اور لذیز بنے۔

ٹپس:

٭ پاستہ:

پاستہ جلدی بنانے کے لئے آپ کو چاہئیے کہ اس کو آدھے گھنٹے تک سادے پانی میں بھگو دیں تاکہ یہ جلدی بن کر تیار ہو جائے اور پکنے کے بعد کالی مرچ پاؤڈر اوپر سے چھڑک دیں تاکہ اس میں ذائقہ بڑھ جائے۔

٭ پیاز گلانے کے لئے:

سالن بنانے سے پہلے پیاز کو براؤن کرتی ہیں جس میں آپ کے 10 منٹ یا اس سے زائد لگ جاتے ہیں تو اب سے آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال کر پیاز کو آئل میں فرائی کرلیں یہ جلدی ہی براؤن ہو جائے گی اور کھانے میں مزہ بھی دے گی۔

٭ باربی کیو:

باربی کیو جلدی بنانا چاہتی ہیں تو گوشت میں مصالحے دو گھنٹے قبل ہی لگا لیں لیکن اس میں سیلیکون ڈائی آکسائیڈ اور ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں، یعنی تمام مصالحہ مکس کریں اور ساتھ ہی اس میں سیلیکون اور ٹھنڈا پانی بھی ڈال لیں۔

٭ آلو کا چھلکا اتارنے کے لئے:

آلوؤں کو ابالنے کے بعد ان کے چھلکے اتارنے میں وقت لگتا ہے اس لئے ایکسپرٹ بتاتے ہیں کہ ایک پیالے میں ٹھنڈا پانی ڈالیں اور اس میں ابلے ہوئے آلو ڈال کر چھوڑ دیں، پھر کچھ دیر بعد آپ نکالیں گی تو آلو کا چھلکا آسانی سے اتر جائے گا۔

٭ سبزی جلد بنانے کے لئے:

سبزی بناتے وقت جس وقت آپ اس میں پانی شامل کرتی ہیں تو کوشش کریں کہ پانی میں آدھا چمچ سرکہ مکس کر کے پھر ڈالیں تاکہ سبزی کا نہ تو رنگ خراب ہو اور نہ ہی ذائقہ اور یہ پکے بھی جلدی سے۔ تو اب سے ان ٹپس کو لازمی استعمال کریں اور ذائقہ بڑھانے کے ساتھ وقت بچائیں۔!

Khana Jaldi Banane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Khana Jaldi Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khana Jaldi Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rimsha  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3624 Views   |   04 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Rimsha is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rimsha is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

شیف ریسٹورنٹ میں جلدی کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیں پروفیشنل طریقے تاکہ آپ بھی بچائیں اپنا وقت اور بڑھائیں کھانوں کا ذائقہ!

شیف ریسٹورنٹ میں جلدی کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیں پروفیشنل طریقے تاکہ آپ بھی بچائیں اپنا وقت اور بڑھائیں کھانوں کا ذائقہ! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شیف ریسٹورنٹ میں جلدی کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیں پروفیشنل طریقے تاکہ آپ بھی بچائیں اپنا وقت اور بڑھائیں کھانوں کا ذائقہ! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔