مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ تھا ۔۔۔ ٹرین حادثے میں مرنے والا شخص دوبارہ زندہ کیسے ہوا؟ حریت انگیز واقعہ

دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات تو بہت ہیں لیکن کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، انہی واقعات میں سے ایک واقعہ اس شخص کا ہے، جو انتقال کے بعد زندہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق 11 سال پہلے بھارتی شہر جانی شوری میں ہونے والے ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والے شہری امرت ون چوہدری زندہ ہے۔

امرت کی موت سے متعلق حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے، 2010 میں ہونے والے حادثے میں امرت کے گھر والوں نے امرت کے بھی ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا، بھارتی حکومت نے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے مالی امداد اور سرکاری نوکری کا وعدہ کیا تھا۔

تاہم سی بی اے کی حالیہ انویسٹیگیشن میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امرت ٹرین حادثے میں ہلاک نہیں ہوا تھا، بلکہ گھر والوں نے سرکاری امداد لینے کے لیے ڈرامہ رچا تھا۔ امرت کے اہل خانہ نے امرت کو مردہ قرار دے کر 4 لاکھ روپے کی سرکاری امداد اور سرکاری نوکری بھی حاصل کرلی تھی۔

امرت 11 سالوں سے سب کو چکما دے رہا تھا مگر انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ نے امرت کو ہفتے کی شام کلکتہ سے گرفتار کر لیا، حادثے کے وقت امرت کی عمر 27 سال تھی جو کہ اب 38 سال ہوگئی ہے۔

واضح رہے بھارتی شہر جانی شوری میں پیش آنے والے اس حادثے میں 148 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، متعدد لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں جنہیں ٹرین کے ٹکٹ کی مدد سے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

Murda Shakhs Dobara Zinda Ho Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Murda Shakhs Dobara Zinda Ho Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Murda Shakhs Dobara Zinda Ho Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1495 Views   |   10 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ تھا ۔۔۔ ٹرین حادثے میں مرنے والا شخص دوبارہ زندہ کیسے ہوا؟ حریت انگیز واقعہ

مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ تھا ۔۔۔ ٹرین حادثے میں مرنے والا شخص دوبارہ زندہ کیسے ہوا؟ حریت انگیز واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ تھا ۔۔۔ ٹرین حادثے میں مرنے والا شخص دوبارہ زندہ کیسے ہوا؟ حریت انگیز واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔