Shaneira Akram Calls Out Hania Aamir After Bike Ride Video Goes Viral
پاکستان کی موجودہ نسل کی سب سے بڑی اور مقبول اداکاراؤں میں شامل ہانیہ عامر، انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبرٹی بھی ہیں۔ اپنی جین زی لائف اسٹائل، خوش مزاجی اور دل جیت لینے والے انداز کی وجہ سے وہ لاکھوں لوگوں پر اثر ڈالنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ مگر اس بار اُن کی ایک حرکت نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔
ہانیہ عامر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر ایک دوست کے ساتھ موٹر سائیکل کی سیر کر رہی ہیں، نہ خود ہیلمٹ پہنا اور نہ دوست نے۔ مزید یہ کہ وہ بائیک کی پچھلی سیٹ پر کھڑے ہوکر تیز رفتاری سے جا رہی تھیں۔
یہ مناظر دیکھ کر شنیرا اکرم بھڑک اٹھیں۔ انسٹاگرام پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، وہ برسوں سے روڈ سیفٹی پر آگاہی پھیلا رہی ہیں، اور ایسے بااثر چہروں کو ذمے دارانہ رویہ اپنانا چاہیے۔
شنیرا کا کہنا تھا، ایک احمقانہ پوسٹ کی وجہ سے جانے کتنے حادثات ہوسکتے ہیں اور یہی بات مجھے چین نہیں لینے دے رہی۔ چاہے آپ مجھ سے نفرت ہی کریں لیکن میں صرف شہرت کی خاطر سیلیبریٹیز کو ایسی حرکات کرتے ہوئے دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتی کیونکہ ان کا اثر عوام پر پڑتا ہے۔ اپنے لئے نہیں تو اپنے ماں باپ کا خیال کریں۔
آخر میں شنیرا نے وضاحت دی کہ انہیں ہانیہ سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، بلکہ خوش ہیں کہ وہ محفوظ ہیں، لیکن اس قسم کا مواد شیئر کرنا نوجوانوں کے لیے خطرناک مثال ہے۔
انٹرنیٹ صارفین نے بھی شنیرا کی حمایت کی۔ کسی نے کہا، اپنے بچوں کو ہانیہ کے اثر سے دور رکھیں۔ ایک نے تبصرہ کیا، یہ صرف توجہ حاصل کرنے کا ڈرامہ ہے۔ کسی نے سیدھا لکھا، شنیرا بالکل درست کہہ رہی ہیں۔
یہ معاملہ اب بحث کا مرکز بن چکا ہے — سوال یہ ہے کہ شہرت کے ساتھ آنے والی ذمے داری کو ہم کب سنجیدگی سے لیں گے؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shaneira Akram Calls Out Hania Aamir After Bike Ride Video Goes Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaneira Akram Calls Out Hania Aamir After Bike Ride Video Goes Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.