اگر آپ کا یورک ایسڈ بڑھ رہا ہے تو آپ کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ بڑے نقصان سے پہلے یہ بات ضرور جان لیں

آج اِنسان مختلف بیماریوں میں گھر ہوا ہے، اور متعدد بیماریاں ایسی ہیں کہ اگر ان کی وقت سے پہلے تشخیص نہ ہو تو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ بظاہر اِنسان بیرونی طور پر بالکل تندرست نظر آتا ہے لیکن اندر مرض اپنا کام خاموشی سے اَنجام دے رہا ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح ایک مرض انسان کے جسم میں یورک ایسڈ کا بھی ہے۔
یورپ کے معروف ماہرِ اَمراض گردہ پروفیسر آسٹِن جی اسٹیک کے مطابق جسم میں یورک ایسڈ بڑھ جانے سے صرف گٹھیا کا مرض ہی لاحق نہیں ہوتا بلکہ نئی تحقیق کے مطابق ایسے مریضوں میں گردے فیل ہوجانے کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے۔

پروفیسر آسٹِن جی اسٹیک کا کہنا ہے کہ ہائپر یوریسیمیا یا جسم میں یورک ایسڈ کا بڑھ جانا میٹابولک سینڈروم کا ایک حصہ ہے جس کے نتیجے میں دل اور فالج کے حملے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بد قسمتی سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یورک ایسڈ کے بڑھتے ہوئے خطرات کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
پروفیسر آسٹِن جی اسٹیک کا کہنا تھا کہ جسم میں اس کیمیکل کو کنٹرول کر کے عارضہ قلب، فالج اور گردوں کے خراب ہونے سمیت مختلف امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

پروفیسر آسٹِن جی اسٹیک کا کہنا تھا کہ یہ بات اب پرانی ہو چکی ہے کہ یورک ایسڈ کے بڑھنے سے صرف گٹھیا یا جوڑوں کا درد ہوتا ہے۔ کیونکہ جدید تحقیق کے مطابق یہ کیمیکل نہ صرف گردے ناکارہ کرنے، بلند فشار خون کا مرض لاحق کرنے بلکہ دل کے دورے اور فالج کے حملے کا بھی اہم سبب بنتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام مریض جو ڈاکٹروں کے پاس جوڑوں کے درد کی شکایت لے کر آتے ہیں ان کا یورک ایسڈ کے معائنے کے ساتھ ساتھ ان کے گردوں کے افعال کا ٹیسٹ بھی کیا جانا چاہیئے۔

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1123 Views   |   29 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اگر آپ کا یورک ایسڈ بڑھ رہا ہے تو آپ کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ بڑے نقصان سے پہلے یہ بات ضرور جان لیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اگر آپ کا یورک ایسڈ بڑھ رہا ہے تو آپ کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ بڑے نقصان سے پہلے یہ بات ضرور جان لیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.