کیا دہی کا استعمال بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے لئے مفید ہے؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں

دہی پروبائیوٹکس اور پری بائیوٹکس حاصل کرنے کے ایک اہم زریعہ ہے دہی کے استعمال سے ہمیں صحت مند بیکٹیریا ملتے ہیں جو ہمارے جسم سے کینسر جیسے جراثیم کا خاتمہ کرنے میں مدد کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دہی کے استعمال سے خواتین میں بریسٹ کینسر جیسی مہلک بیماری میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

• بریسٹ کینسر کے حوالے سے تحقیق

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر خواتین قدرتی دہی کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو وہ کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کی ایک وجہ سوزش ہوسکتی ہے جو نقصان دہ بیکٹیریا کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے تاہم ان کا خیال ابھی منظور ہونا باقی ہے لیکن اس تحقیق میں ایسے شواہد ملے ہیں جو اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ بیکٹیریل کی وجہ سے ہونے والی سوزش کینسر سے منسلک ہے۔
یہ مطالعہ میڈیکل ہائپوتھیسز کے جریدے میں شائع ہوا جس میں حققین کا کہنا ہے کہ "بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کے لئے دہی ایک آسان سستا اور ممکنہ احتیاطی علاج ہے، جو خواتین کے لیے روزانہ کی بنیاد استعمال کرنا ضروری ہے۔" دہی میں فائدہ مند لیکٹوز کو خمیر کرنے والے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو عام طور پر دودھ میں پائے جاتے ہیں، جیسا کہ بیکٹیریا یا پھر مائیکرو فلورا جو دودھ پلانے والی ماؤں کی چھاتی میں پایا جاتا ہے۔

چھاتی کا کینسر کیسے پیدا ہوتا ہے؟

ماہرین کے مطابق لیکٹوز کو خمیر کرنے والے بیکٹیریا عام طور پر دودھ میں پائے جاتے ہیں اور ان بیکٹریاز کا دودھ پلانے کے دوران یا دودھ پلانے کے بعد نامعلوم مدت تک خواتین کی چھاتی کی نالیوں پر قبضہ کرنے کا امکان ہوتا ہے جس سے کینسر کے جراثیم پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کئی دیگر مطالعات سے بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ دہی کا استعمال چھاتی کے کینسر کے خطرے میں کمی سے منسلک ہے، جس کے بارے میں محققین کا خیال ہے کہ یہ فائدہ مند بیکٹیریا کے ذریعے نقصان دہ بیکٹیریا کی نقل مکانی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
انسانی جسم میں تقریباً 10 بلین بیکٹیریاز کے خلیات ہوتے ہیں اور جب کہ زیادہ تر بے ضرر ہوتے ہیں، کچھ بیکٹیریا زہریلے مواد پیدا کرتے ہیں جو جسم میں سوزش کو متحرک کرتے ہیں اور اس سے کینسر پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کی افزائش ہوتی ہے۔

• تحقیق کے نتائج

تاہم تحقیقی نتائج میں یہی بات معلوم ہوئی ہے کہ اگر بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین روزانہ کی بنیاد پر دہی کا استعمال پابندی سے کریں تو کسی حد تک یہ بات ممکن ہے کہ ان کے جسم میں کینسر کے جراثیموں کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور کینسر کی شدت میں کمی آ سکتی ہے، البتہ یہ مستقل علاج کے طور پر کام کر سکتا ہے یا نہیں اس حوالے سے کوئی واضح اور تصدیق شدہ نتائج اب تک سامنے نہیں آ سکے۔

Kia Dahi Breast Cancer Ke Liye Mufeed Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Dahi Breast Cancer Ke Liye Mufeed Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Dahi Breast Cancer Ke Liye Mufeed Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1892 Views   |   09 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کیا دہی کا استعمال بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے لئے مفید ہے؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں

کیا دہی کا استعمال بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے لئے مفید ہے؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا دہی کا استعمال بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے لئے مفید ہے؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔