سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کی حفاظت کے لیے چند مفید مشورے

چہرے کی جلد جسم کے باقی حصوں کے مقابلے میں زیادہ حساس اور نرم ہوتی ہے جبکہ ہونٹ چہرے سے دس گنا زیادہ حساس اور نرم ہوتے ہیں۔ اسی حساسیت کی بناء پر موسم کا سب سے پہلا اثر ہونٹوں پر ہوتا ہے اور اُن پر پپٹری جم جاتی ہے خاص طور پر سرد موسم میں ہونٹ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور انہیں اپنی اصلی حالت پر برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ خواتین سردیوں میں ہونٹوں کو نرم وملائم ودلکش بنانے کے لیے مختلف بازاری لوشن،لپ بام کا استعمال کرتی ہیں جو کچھ دیر کام تو کرتی ہیں لیکن اُن کا اثر جلد ختم ہوجاتاہے۔ ذیل میں سردیوں میں ہونٹوں کی حفاطت کے لیے چند ٹوٹکے بتائے جارہے ہیں اُمید ہے اِن کی مدد سے آپ کے ہونٹ نرم وملائم رہیں گے۔

۱۔ ہونٹوں کو ٹھنڈی ہوا سے بچائیں :
سردی کی ٹھنڈی خشک ہوائیں سب سے پہلے ہونٹوں کو متاثر کرتی ہیں ۔ سردی کے موسم میں ہونٹوں کو ٹھنڈ سے بچانا بہت ضروری ہے ورنہ یہ خشک ہوکر پھٹنے لگیں گے ۔

ہدایات :
باہر نکلتے وقت اسکارف لے لیں اور ہونٹوں کو ڈھانک کر رکھیں تاکہ ہوا سے بچے رہیں ۔
دن میں تین سے چار مرتبہ لپ بام لگائیں ۔
15 SPFوالا لپ بام استعمال کریں جو ہونٹوں کو الٹر وائلٹ شعاعوں سے بچاکر رکھتا ہے ۔

۲۔ گھریلو ماسک :
ہونٹوں کو نرم رکھنے کے لئے آپ گھریلو ماسک بھی بنا سکتے ہیں ۔ یہ ماسک بنانا بہت آسان ہے اور عام اشیاء کے ذریعے بنائے جاسکتے ہیں جیسے شہد ، ملائی اور زیتون کا تیل ۔

طریقہ :
صرف شہد لے کر ہونٹوں پر لگالیں ، چاہیں تو گلیسرین کے ساتھ ملا لیں اور مکسچر کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں ۔
تازہ ملائی لے کر ہونٹوں پر لگائیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ سردی کے موسم میں روزانہ ایک مرتبہ یہ عمل دھرائیں ۔
ایک ایک چائے کا چمچ عرق گلاب شہد لے کر ملا لیں اور ہونٹوں پر لگا کر 15منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔
پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ روزانہ ایک مرتبہ دھرائیں ۔

۳۔ ہونٹوں کو دن بھر نم رکھیں :
ہونٹ جسم کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ جلدی خشک ہوجاتے ہیں ۔ اپنے ہونٹوں کو مکمل طور پر نم رکھنے کے لئے ذیل میں کچھ ٹپس بتائی جا رہی ہیں اِن ٹپس پر عمل کرکے آپ اپنے ہونٹوں کو سردی کے اثرات ، خشکی اور ٹھنڈے موسم سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔

ٹپس :
لپ بام اپنے ساتھ رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد لگاتے رہیں ۔
دانت برش ہوئے برش کو اپنے ہونٹوں پر ذرا سا ملیں ۔ اس سے ہونٹوں پر موجود خشکی ختم ہونے میں مددملتی ہے ۔
یاد رہے کہ برش بالکل نرم ہو۔ زیتون یا ناریل کا تیل ہونٹوں پر لگا کر کچھ منٹ مساج کریں ۔
یہ عمل آپ کے ہونٹوں کو تادیر نم اور تازہ رکھے گا۔

۴ ۔ سونے سے پہلے ہونٹوں کی نگہداشت :
سونے سے پہلے خاص کر سردیوں میں یہ عادت بنالیں کہ اپنے ہونٹوں کو نیم گرم پانی سے دھوکر ایک ٹشو پیپر یا نرم تولیے سے خشک کرلیں اور بام لگالیں ۔ یہ عادت آپ کے ہونٹوں کو کافی حد تک تازہ اور تر رکھے گی ۔

طریقہ استعما ل :
آئل بیسڈ لپ بام خرید لیں اور سوتے وقت اپنے ساتھ رکھیں اور آنکھ کھلتے ساتھ ہی ہونٹوں پر بام لگائیں ۔ اس طرح ہونٹ کافی حد تک خشک ہونے سے بچے رہیں گے ۔ ایک چائے کا چمچ گلیسرین اور ایک چائے کا چمچ عرق گلاب ملا کر ہونٹوں پر لگائیں ۔ اس محلول کو آپ چہرے کو تروتازہ رکھنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
بادام یا ناریل کا تیل بھی لپ بام کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

۵۔ ہونٹوں پر زبان مت پھیریں :
اکثر لوگوں کی یہ عادات ہوتی ہے کہ ہونٹوں پر خشکی محسوس کرکے زبان سے تر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ لیکن یہ جان لیں کہ لعاب ہونٹوں سے فوراً ہی خشک ہوجاتی ہے اور ہونٹوں کو تر کرنے کی بجائے مزید خشک بنادیتی ہے ۔

ہدایات :
ہونٹوں پر زبان پھیرنے کی عادت کو فوری طورپر ترک کر دیں ۔
یادرکھیں کہ بے دھیانی میں بھی ہونٹوں پر زبان نہ لگائیں، نہ ہی دانتوں یا ناخنوں سے کتریں ۔
اپنے پاس لپ بام رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیرکے بعد لگالیں ۔

Home Remedies For Chapped Lips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Home Remedies For Chapped Lips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Home Remedies For Chapped Lips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   11841 Views   |   18 Dec 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کی حفاظت کے لیے چند مفید مشورے

سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کی حفاظت کے لیے چند مفید مشورے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کی حفاظت کے لیے چند مفید مشورے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔