Egg Diet For Weight Loss
اگر آپ صرف ایک ہفتے میں پانچ کلو وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو انڈے ایک ایسی جادوئی خوراک ہیں جس کی وجہ سے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس غذا کی ایک خاص بات یہ ہے کہ کہ اسے کھانے سے آپ کے جسم کو تمام ضروری غذائیت ملتی ہے اور ساتھ ہی وزن کم کرنے کا خواب بھی پورا ہونے لگتا ہے ۔ انڈوں کے کھانے کے ساتھ آپ چاہیں تو گوشت اور مچھلی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں ۔ آئیے آپ کو انڈوں کو ایک ہفتے تک کھانے کے پلان کے بارے میں بتاتے ہیں ۔
پہلا دن .1
۱۔ ناشتے میں آپ کو دو اُبلے ہوئے انڈے، بالائی کے بغیر دودھ اور دو اورنج استعمال کرنے ہوں گے۔
۲۔ لنچ میں آپ کو چھ اونس چکن اور ایک کپ گریک دہی کھانا ہوگا۔
۳۔ رات کے کھانے میں ایک اُبلا ہوا انڈہ، ایک اورنج اور چار اونس اُبلا ہوا چکن کھائیں۔
دوسر ا دن .2
۱۔ ناشتے میں دو اُبلے ہوئے انڈوں کے ساتھ لیموں کا جوس پئیں ۔
۲۔ لنچ میں روسٹ مچھلی اور ایک تازہ چکوترا نوش فرامائیں۔
۳۔ رات کو صرف تین اُبلے ہوئے انڈے کھائیں۔
تیسرا دن .3
۱۔ ناشتے میں دواُبلے ہوئے انڈوں کے ساتھ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پئیں۔
۲۔ دوپہر میں ایک ٹکڑے بیف کے ساتھ چکوترا کھائیں۔
۳۔ رات کو صرف تین اُبلے ہوئے انڈے کھائیں۔
4. چوتھا دن
۱۔ دواُبلے ہوئے انڈوں کے ساتھ کچھ سبزی اور گاجریں کھائیں اور ساتھ ایک چمچ ساور کریم کھائیں۔
۲۔ دوپہر میں انڈوں کے ساتھ ٹماٹر اور گاجریں کھائیں ۔
۳۔ رات کو سلاد کے ساتھ اُبلی ہوئی مچھلی کھائیں ۔
5. پانچواں دن
۱۔ ناشتے میں گریک دھی کے گلاس کے ساتھ تازہ اونج کھائیں۔
۲۔ لنچ میں دو انڈوں کے ساتھ دو چکوترے کھائیں۔
۳۔ ڈنر میں ایک گلاس تازہ پانی پئیں۔
6. چھٹا دن
۱۔ ناشتے میں دواُبلے ہوئے انڈوں کے ساتھ ٹماٹر اور ٹوسٹ کھائیں۔
۲۔ لنچ میں 6 اونس بیف کے ساتھ ایک چکوترا یا اورنج استعمال کریں۔
۳۔ رات کے کھانے میں صرف ایک گلاس پانی پئیں۔
اس ڈائٹ کو فالو کریں اور دیکھیں آپ کو اپنے وزن میں نمایاں کمی دکھائی دے گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Egg Diet For Weight Loss and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Egg Diet For Weight Loss to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.