کیا آپ کی گرم چھت کی وجہ سے گھر پورا دن تپتا رہتا ہے؟ تو اپنی چھت کو اے سی کی طرح ٹھنڈا کرنے کے لیے صرف 700 روپے میں یہ طریقہ آزمائیں

مئی جون کی گرمی ہو اور گھرکی چھت تپتی ہو، جس کی وجہ سے سارا دن گھر گرم رہتا ہے۔ اس وقت لوگ کرایے کے گھروں میں بھی رہتے ہیں اور لوگوں نے کئی منزلہ گھر بنا لیے ہیں جن کی اوپری منزلیں آگ کی طرح تپتی رہتی ہیں، ان میں رہنے والے لوگ بیچارے گرمی کی شدت میں تڑپ کر رہ جاتے ہیں لیکن بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے نہ ایسی لگوا سکتے ہیں نہ کوئی اور مہنگا طریقہ اختیار کر سکتے ہیں کہ چھت سے گرمی کو کم کیا جاسکے مجبوراً پورا موسم اس تکلیف میں گزار دیتے ہیں۔ لیکن ان کو نہ دن کا چین نصیب ہوتا ہے اور نہ رات کی نیند۔

اس کے لئے ہم آپ کے لئے ایک بہت ہی آسان اور سستا طریقہ لے کر آئے ہیں جس کو اختیار کر کے آپ بھی سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو چاہیے:

چونا 10 کلو
ایکریلک 1 کلو

اس کے لئے آپ ایک مضبوط سی بالٹی میں آدھی بالٹی پانی لے لیں اس میں آدھا یا بالٹی کی گنجائش کے حساب سے چونا ڈال دیں، تھوڑی ہی دیر میں چونا ابلنا شروع ہو جائے گا، ایسے میں آپ دور ہٹ جائیں تاکہ وہ ابلتا ہوا چونا آپ کے اوپر نہ آجائے۔ تھوڑی دیر بعد جب چونا ابلنا بند ہو جائے تو اس کو ایک ڈنڈے کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں ۔

اب اس میں ایکریلک ملائیں جتنا چونا ڈالا ہے اس کے حساب سے ہی ایکریلک ڈلے گا۔ ایکریلک آپ کو ہارڈ وئیر کی دکان سے بآسانی مل جائے گا۔ اب ان دونوں چیزوں کو مکس کر لیں ۔ ایکریلک اس لئے بھی ڈالنا ضروری ہے کیونکہ اگر خالی چونا ڈالا جائے گا تو بارش وغیرہ سے وہ دھل جائے گا ، ٹہرے گا نہیں لیکن اگر اس میں ایکریلک ڈال دیا جائے گا تو یہ چھت پر پکا ہو جائے گا اور صاف نہیں ہو گا دیرپا رہے گا۔

اب اس مکسچر کو چھت پر ڈالتے جائیں اور وائپر کی مدد سے ہلکے ہاتھ سے پھیلاتے جائیں۔ اسی طرح پوری چھت پر اس کی کوٹنگ کر دیں ، لیجیے آپ کی ٹھنڈی چھت تیار ہے۔ اس سے درجہ حرارت پر تقریباً 15 ڈگری کا فرق پڑ جاتا ہے۔ آزمائیے اور ہمیں بھی اپنے کمنٹس میں بتائیں کہ آپ کو یہ طریقہ کیسا لگا۔

Ghar Ko Thanda Rakhne Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghar Ko Thanda Rakhne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Ko Thanda Rakhne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   3671 Views   |   16 Apr 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ کی گرم چھت کی وجہ سے گھر پورا دن تپتا رہتا ہے؟ تو اپنی چھت کو اے سی کی طرح ٹھنڈا کرنے کے لیے صرف 700 روپے میں یہ طریقہ آزمائیں

کیا آپ کی گرم چھت کی وجہ سے گھر پورا دن تپتا رہتا ہے؟ تو اپنی چھت کو اے سی کی طرح ٹھنڈا کرنے کے لیے صرف 700 روپے میں یہ طریقہ آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کی گرم چھت کی وجہ سے گھر پورا دن تپتا رہتا ہے؟ تو اپنی چھت کو اے سی کی طرح ٹھنڈا کرنے کے لیے صرف 700 روپے میں یہ طریقہ آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔