کھانا بنانے سے دیگچی اتنی کالی ہوگئی ہے تو رگڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ 10 روپے کی یہ ایک چیز ڈالیں اور کمال دیکھیں

کھانا بناتے وقت اکثر چولہے کی کالک اور دھویں سے برتن خراب ہو جاتے ہیں۔ کبھی پتیلی میں کھانے پینے کی چیزیں لگ جاتی ہیں تو کبھی زیادہ آنچ ہونے کی وجہ سے برتن ہی جل جاتا ہے۔ جلے ہوئے برتن کو دھونا ایک مشکل کام ہے اس کو بار بار رگڑنا پڑتا ہے یا پھر ماسی کا انتظار کرنا پڑتا ہے کہ وہ آئے گی تو دھوئے گی۔ لیکن آج کے فوڈز میں آپ کیلئے اس برتن کو صاف کرنے کا 10 روپے کا آسان ٹوٹکہ بھی موجود ہے جو گندگی کو صاف کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

اجزاء:

ایک اینو کا ساشہ
ایک لیموں کا رس
ایک چمچ سرکہ۔

طریقہ:

٭ گندے برتنوں یا جلی ہوئی پتیلیوں کو دھونے کے لیے ایک اینو کے ساشے میں لیموں اور سرکے کے رس کو اچھی طرح مکس کریں اور جھاگ نما مرکب تیار کرکے اس سے برتنوں کو دھوئیں، آپ دیکھیں گی کہ یہ جھاگ برتن کی کالک کو نکالنے میں بڑی مدد کریں گے۔

٭ اگر پھر یہ گندگی باقی رہ جائے تو ایک مرتبہ برتن دھونے والے صابن سے صاف کرلیجیے۔ برتن چمکدار ہو جائیں گے۔

اینو سے صرف گندے برتن ہی نہیں بلکہ چائے کی چھننی بھی صاف کرسکتے ہیں، ویڈیو دیکھیں:

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1224 Views   |   31 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھانا بنانے سے دیگچی اتنی کالی ہوگئی ہے تو رگڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ 10 روپے کی یہ ایک چیز ڈالیں اور کمال دیکھیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانا بنانے سے دیگچی اتنی کالی ہوگئی ہے تو رگڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ 10 روپے کی یہ ایک چیز ڈالیں اور کمال دیکھیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.