ہمارے ہاں شادی کا مطلب بچے پیدا کرنا سمجھا جاتا ہے جو کسی حد تک صحیح بھی ہے لیکن اسکا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ شادی کے فوراً بعد ہی نئے جوڑے سے اولاد کی خوشخبری کا سوال کرلیا جائے۔
جس کی وجہ سے اکثر میاں بیوی کے درمیان بھی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ اولاد دیر سے ہونے یا نہ ہونے کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں جن میں سب سے افضل تو قسمت کا کھیل ہے لیکن دیگر میں اسٹریس، ہارمونز کی خرابی، خوراک صحیح نہ ہو، نیند کی کمی ہوسکتی ہے۔
بانجھ پن کا بڑھتا ہوا ٹرینڈ؟
آج کل ماڈرن لائف سٹائل میں بانجھ پن تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن صرف خواتین میں ہی نہیں بلکہ مرد حضرات میں بھی جس کی ایک وجہ دیر سے شادی کرنا بھی ہے۔
پھل نہ کھانا:
آج کل لڑکیاں پھل زیادہ نہیں کھاتی ہیں اور تحقیق کے مطابق زیادہ پھل نہ کھانا بھی بے اولادی کی ایک واضح وجوہات میں سے ایک ہے کیونکہ جسم کو ضروری اجزات نہیں ملتے۔
پیزا، برگر اور فاسٹ فوڈ:
فاسٹ فوڈز ہمیں ذائقے میں تو بہترین لگتے ہیں لیکن اس میں وہ معدنیات، اجزات، کیمیائی ردوبدل کی برابر مقدار اور نیوٹریٹنس نہیں ملتے جس کی وجہ بانجھ پن جیسے مسائل ہیں۔
وہ کون سی غذائیں ہیں جو بانجھ پن سے بچاتی ہیں؟
٭ انڈوں کا استعمال مرد حضرات اور خواتین کو جہاں دیگر مسائل سے بچاتا ہے وہیں بانجھ پن کے مسائل کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
٭ چقندر، میٹھا کدو، انار، املوک، انجیر، چھوہارے کھانا بھی مفید ہے۔
٭ ہلدی والے دودھ کا استعمال شادی شدہ جوڑوں کے لیے موزوں ہے۔