ترش و شیریں چکوترے کے بیش بہا فوائد

موسم سرما سے بہار کی آمد تک پھلوں کے ٹھیلے اور دکانیں سٹرس فروٹس سے لدی ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ سردیا ہوں یا گرمی کے دن ترش اور کھٹے پھل نہیں کھاتے۔ ان کے خیال میں حلق کی بیماریاں ترش پھلوں کے کھانے سے بھی ہو سکتی ہیں۔ لیکن ماہرین طب اور غذائی ماہرین کہتے ہیں قدرت نے بیشتر سٹرس فروٹ کو سردیوں میں متعاررف اس لئے کرایا کہ ان دنوں میں انسانی جسم کو سرد موسم کی شدت سے بچاؤ کے لئے خاطر خواہ حد تک وٹامن سی درکار ہوتا ہے۔ یہی وٹامن قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔


جسم میں بہت سے مختلف قسم کے عمل وٹامن سی کی موجودگی کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے جیسے جسم میں ہارمونز کی پیداوار کے لئے، دانتوں اور مسوڑھوں کی مضبوطی، ہڈیوں میں کیلشیم کے جذب ہونے کے لئے، بالوں کی مضبوطی اور چمک کے لئے، جلد کی لچک اور خوبصورتی کے لئے، پٹھوں کی مضبوطی، معدہ اور گلے کے کینسر تک سے محفوظ رکھنے کے عمل میں بھی اسکا اہم کردار ہے۔یوں تو سٹرس میں چکوترا موسم کے آغاز ہی میں بازاروں میں آجاتا ہے پھر میٹھی موسمبی، مالٹا، سنگترہ، کینو اور مندارین آجاتے ہیں۔

بڑھتے ہوئے وزن میں کار آمد پھل
چکوترا بے ہنگم موٹاپے کا شکار افراد کے لیے بے حد معاون پھل ہے۔ ا س ترش پھل میں چکنائی زائل کرنے کی خصوصیت بدرجہ اتم موجو ہے۔ علاوہ ازیں بڑھے ہوئے بلڈ پریشر اور خراب کولیسٹرول کے لئے بہترین غذائی علاج ہے۔ اگر یہ پھل آپ کو ترش معلوم ہوتا ہے تو تھوڑا سا نمک (اگر بلڈ پریشر بڑھا ہوا نہیں) شہد اور سیاہ مرچ چھڑک کر کھانے سے ذائقہ لذیذہوجاتا ہے۔ اس پھل میں حرارے (کیلوریز) بہت ہی کم ہیں اور غذائیت کئی گناہ بڑھ کر ہے۔ پورا پھل کھانے سے ہمیں فائبر، پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس مل

یہ اینٹی کینسر اور دمے کی تکلیف دور کرنے والا پھل ہے۔ اس میں 19فیصد پانی موجود ہے لہذا جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے بھی بہترین تریاق ہے۔ موسم سرما میں لوگ پانی کم پیتے ہیں لیکن اگر وہ سٹرس فروٹس کو خوراک کا حصہ بنالیں تو صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وٹامن سی یوں بھی دیگر عارضوں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ جلد کی بدنمائی اور بے رونقی دور کرنے میں مدددیتا ہے۔

100ملی لیٹر چکوترے کے غذائی اجزاء:
وٹامن سی۔۔۔۔۔38ملی گرام
پوٹاشیم۔۔۔۔۔۔129ملی گرام
غذائی فائبر۔۔۔۔18ملی گرام
فولک ایسڈ۔۔۔۔18ملی گرام

چکوترے کا رس یا فائبر کی شکل میں پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین خوراک ہے۔

Chakootra Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chakootra Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chakootra Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2919 Views   |   28 Oct 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ترش و شیریں چکوترے کے بیش بہا فوائد

ترش و شیریں چکوترے کے بیش بہا فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ترش و شیریں چکوترے کے بیش بہا فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔