بچے کی پیدائش کسی بھی جوڑے کے لیے خوشی کا باعث ہوتی ہے لیکن ایک ساتھ اگر خُدا ایک سے زیادہ بچے دے دے تو زندگی بھر کی خوشی ایک ساتھ مل جاتی ہے۔ لیکن ہر کسی کو یہ لمحہ میسر نہیں ہوتا۔ کسی کو بے انتہا انتظار کے بعد بچوں کی کلکاریاں سننے کو ملتی ہیں تو کسی کو بڑے انتظار کے بعد ملتی ہے۔
سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں آٹھ سال تک اولاد کے لیے ترسنے والے والدین کو اللہ نے ایک ساتھ 5 بچوں سے نواز دیا۔ گاؤں بن باجوہ کے رہائشی ذیشان کے گھر 5 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی جس پر سارا شہر بہت خوش ہے۔
ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ ہر کوئی انہیں مبارکباد اور بچوں کی زندگی کی دعائیں دے رہا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل کراچی میں بھی ایک خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے ایک بھی بچہ حیات نہ رہ سکا اور سب کا انتقال ہوگیا تھا۔