بھتیجے کے ولیمے میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ قیمت جان کر لوگ حیران رہ گئے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی خوبصورتی اور ان کے شاندار لباس کا چرچا ایک بار پھر عروج پر ہے۔ اس بار توجہ کا مرکز بنی ان کے بھتیجے زید حسین نواز کی شادی کی تقریب، جہاں مریم نواز نے اپنی دلکش موجودگی سے سب کو مسحور کردیا۔

مریم نواز نے زید حسین نواز کی شادی میں مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب جوڑا زیب تن کیا۔ یہ لباس ان کی نومبر میں ریلیز ہونے والی کلیکشن ’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا حصہ تھا، جس کی قیمت سن کر سب حیران رہ گئے۔

بھارتی کرنسی میں اس لباس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار روپے بتائی جاتی ہے، جو پاکستانی روپے میں 16 لاکھ 23 ہزار 609 کے برابر ہے۔

شادی کی تقریبات میں ایک اور دن، مریم نواز کے کاسنی رنگ کے شاندار لباس نے سب کی نظریں اپنی جانب کھینچ لیں۔ یہ جوڑا پاکستانی برانڈ ’میوز لکس‘ کا شاہکار تھا، جس کی خوبصورتی بڑے نگینوں سے مزید بڑھ گئی۔ مریم نواز نے اس جوڑے کے ساتھ سنہری زیورات اور ہلکی مہندی سے اپنی دلکشی میں مزید اضافہ کیا۔

مریم نواز کی بیٹی مہنور صفدر بھی اپنی والدہ کے ہم آہنگ نظر آئیں، انہوں نے بھی میوز لکس کا تیار کردہ لباس پہنا۔ جہاں مریم نواز کا جوڑا کاسنی رنگ میں تھا، وہیں مہنور صفدر نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس چنا، جو نہایت دلکش لگ رہا تھا۔

یاد رہے کہ زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو لندن میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمان کی صاحبزادی ایمن حبیب کے ساتھ ہوا۔ اس شاندار تقریب نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی، جہاں مریم نواز کے منفرد انداز اور ان کے ملبوسات کا خاص طور پر چرچا ہوا۔

Maryam Nawaz Dress In Wedding

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maryam Nawaz Dress In Wedding and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maryam Nawaz Dress In Wedding to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   6545 Views   |   30 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 January 2025)

بھتیجے کے ولیمے میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ قیمت جان کر لوگ حیران رہ گئے

بھتیجے کے ولیمے میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ قیمت جان کر لوگ حیران رہ گئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھتیجے کے ولیمے میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ قیمت جان کر لوگ حیران رہ گئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔