کپڑے دھونے کے دوران وہ غلطیاں جو ’بیمار کر سکتی ہیں‘

زیادہ تر لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنے کپڑے دھوتے ہیں لیکن کپڑے دھوتے یا خشک کرتے وقت بہت سی عام غلطیاں بھی کرتے ہیں جن کا جلد پر براہ راست منفی اثر پڑتا ہے۔
Only My Health ویب سائٹ نے جلد اور صحت کو پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کے لیے کپڑے دھونے اور خشک کرنے میں عام غلطیوں پر ماہرین کے مشوروں کی ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

1-صابن کا بہت زیادہ استعمال کرنا

کپڑے دھوتے وقت جب آپ ضرورت سے زیادہ صابن استعمال کرتے ہیں تو اس کی بقایاجات کپڑوں میں رہ جاتی ہیں جو جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں،اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو جلد میں زخم بھی بن سکتے ہیں۔

2- کپڑوں کو اچھی طرح خشک نہ کرنا

بعض اوقات جب کپڑے مکمل طور پر خشک نہیں ہوتے ہیں تو کپڑوں میں فنگس پیدا ہونے کی وجہ سے انفیکشن ہو سکتا ہے۔
اسی طرح ایسے کپڑوں کو لکڑی کی الماری میں رکھنے سے انتہائی بدبو پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اچھی طرح سے خشک نہ کیے ہوئے کپڑوں میں کئی اقسام کے بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں۔

3-مریضوں کے کپڑے ٹھنڈے پانی میں دھونا

مریضوں کے کپڑے الگ سے دھونے چاہییں اور اس کےلیے گرم پانی کا استعمال کیا جانا چاہیےتاکہ ان کپڑوں میں موجود جراثیم کسی ایسے شخص کو منتقل نہ ہوں جو مریض سے براہ راست نہیں ملتا۔
مریض کے کپڑے ایک سے زیادہ بار دھونے چاہییں اور خشک کرنے کے بعد کسی صاف صندوق میں الگ رکھنے چاہییں۔

4-کپڑوں کو دھونے کے بعد نچوڑنے میں سستی کرنا

اپنی صحت کی حفاظت کے لیے کپڑوں کو دھونے کے بعد اچھی طرح نچوڑنا چاہیے کیونکہ صابن وغیرہ کپڑوں سے صرف داغ اور گندگی کو دور کرتے ہیں، بیکٹیریا کو ختم نہیں کرتے ہیں۔
ماہرین جراثیم کے خاتمے کے لیے کپڑے دھونے کے بعد انہیں اچھی طرح نچوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

5- کپڑوں کو گھر کے اندر خشک کرنا

سب سے عام غلطی کپڑے گھر کے اندر خشک کرنا ہے۔ کپڑوں کو براہ راست سورج کی روشنی میں خشک کرنا چاہیے۔ آپ کو یہ بھی خیال رکھنا چاہیے کہ کپڑے جیسے ہی خشک ہوں ان کے رنگ کو محفوظ رکھنے کے لیے دھوپ سے نکال دیں۔
سورج کی روشنی بیکٹیریا کو ختم کرنے اور گیلے کپڑوں کی بو سے نجات دلانے میں بہت مدد کرتی ہے۔

6-کپڑے دھونے سے پہلے سٹور کرنا

کئی دن تک گندے کپڑے جمع کیے رکھنا اور دھونے سے پہلے انھیں صحیح طرح سے سٹور نہ کرنا جراثیم پھیلانے کا سبب بنتا ہے۔ گندے کپڑوں کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھ نہ دھونا بھی ایک عام غلطی ہے جو اکثر لوگ کرتے ہیں۔

چند اہم مشورے

ماہر امراض جلد ڈاکٹر نیویڈیتا دادو کہتی ہیں کہ ’کپڑوں میں صابن کی باقیات اور کپڑے دھونے اور خشک کرنے میں دیگر غلطیاں جلد میں شدید انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں ، لہذا جن لوگوں کو الرجک جیسے مسائل ہوں انہیں ان غلطیوں سے بچنا چاہیے۔ ‘
انہوں نے بتایا کہ ’کپڑوں کو سورج کی روشنی میں خشک کرنا چاہیے تاکہ وہ اچھی طرح جراثیم سے پاک ہوجائیں۔‘
ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ گیلے یا اچھی طرح خشک نہ کیے ہوئے کپڑے پہننے سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن (UTI) ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے دھوپ اور کھلی ہوا میں کپڑوں کو خشک کرنے پر زور دیا ہے تاکہ جراثیم مریضوں کےمدافعتی نظام کو کمزور نہ کریں، بعض حالات میں یہ بیکٹیریا پھیپھڑوں میں مہلک انفیکشن کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
بشکریہ : اُردو نیوز

Kapray Dhone Ke Doran Ki Jane Wali Ghaltiyan

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kapray Dhone Ke Doran Ki Jane Wali Ghaltiyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kapray Dhone Ke Doran Ki Jane Wali Ghaltiyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4390 Views   |   03 Aug 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

کپڑے دھونے کے دوران وہ غلطیاں جو ’بیمار کر سکتی ہیں‘

کپڑے دھونے کے دوران وہ غلطیاں جو ’بیمار کر سکتی ہیں‘ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کپڑے دھونے کے دوران وہ غلطیاں جو ’بیمار کر سکتی ہیں‘ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔